Urdu book · حکمتِ اختلاف

سوال و جواب

Urdu book, p. 261

By Maulana Wahiduddin Khan

تھا: اِرْجِعْ فَصَلّؐ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلّؐ (صحیح البخاری، حدیث نمبر 793)۔ جاؤ پھر سے نماز پڑھو، کیوں کہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔ سوال مجھے 1998 سے آپ کی کتب اور الرسالہ سے استفادے کا موقع مل رہا ہے۔ الحمدللہ آپ کی تحریروں سے بے بہا ایمانی و روحانی، علمی و فکری و اخلاقی منفعت حاصل کرتا رہا ہوں ۔ آپ کا لٹریچر میرے بہترین فکری وعملی گائیڈ میں سے ہے۔ بالخصوص اس میں روحانیت ور بانیت کی جو غیر معمولی غذا ہے، اُس سے میرے اندر بندگی اور مالک کائنات کے استحضار کا گہرا ذوق بیدار ہوا ہے جو میری زندگی میں سب سے زیادہ قیمتی اثاثہ ہے۔ اس کے علاوہ دین انسانیت کی وسعت و سمائیت کا جو ادراک آپ کی تشریحات سے ملتا ہے اور زندگی کے روز مرہ واقعات سے دنیا و آخرت کی گہری حقیقتوں کی یاد دہانی کا جو داعیہ بیدار ہوتا ہے اور اس کے علاوہ عمل و کردار و اخلاق سے متعلقہ دیگر فوائد جو میسر آتے ہیں، اُس پر میں بس بارگاہ رب العزت میں یہ دعا کر سکتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو پوری امت و ملت و انسانیت کی طرف سے جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔ دسمبر 2013 کا الرسالہ دیکھا۔ اُس میں صفحہ 7 پر یہ تذکرہ ہے کہ ابوبکر صدیق نے صحابہ کے مشورے سے قرآن کو ایک جلد کی صورت میں تیار کرانے کے لیے کاتب وحی حضرت زید بن ثابت کو مقرر کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر مورس بکائی کے الفاظ میں ڈبل چیکنگ سسٹم کا طریقہ اختیار کرتے ہوئے پورا قرآن مرتب کیا۔ کتابت قرآن کی تکمیل کے بعد ان اوراق کی ایک جلد بنائی گئی۔ یہ جلد چو کور صورت میں تھی، اس لیے اس کا نام ربعہ رکھا گیا، یعنی چو کور سائز کی کتاب۔ اس ربعہ کو ایک مستند نسخے کے طور پر حضرت حفصہ کے گھر رکھوا دیا گیا۔ اس ربعہ کی تیاری کے لیے قرآن کے جو متفرق اجزا اکٹھا کیے گئے تھے، اُن کا ایک ڈھیر مسجد نبوی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page