سوال و جواب
Urdu book, p. 268
By Maulana Wahiduddin Khan
الف: 7.5 تولہ سونا کی قیمت کو نصاب کیوں نہ مانا جائے۔ ب: 7.5 تولہ سونا اور 52.5 تولہ چاندی کی قیمت کے اوسط (تقریباً 90 ہزار روپے) کو کیوں نہ معیار تسلیم کیا جائے۔ 2_ شافعی مسلک میں استعمالی زیورات زکوٰۃ سے مستثنیٰ ہیں، جب کہ حنفی مسلک میں استعمالی زیورات پر بھی زکوٰۃ واجب ہے۔ موجودہ دور میں عام مسلمان کو نہ تو مسالك کا علم ہے اور نہ ہی وہ اس کی ضرورت محسوس کرتا ہے۔ اس لیے شافعی مسلک کو اختیار کرنے میں کیا قباحت ہے۔ 3_ لڑکی کو بوقت نکاح اس کے والدین اور شوہر کی طرف سے زیورات، جہیز یا تحفہ میں دیے جاتے ہیں اور وہ صاحب نصاب ہو جاتی ہے۔ لیکن زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے کسی آمدنی کے ذریعے کا مالک نہیں بنایا جاتا۔ شوہر بیوی کے سرمایہ کی زکوٰۃ کیوں دے۔ اور اگر شوہر کی آمدنی زکوٰۃ ادا کرنے کی متحمل ہو تو ایسی حالت میں کیا کیا جائے۔ نوٹ: متوسط کلاس میں زیور پشت در پشت چلتا ہے۔ اگر زیور فروخت کر کے زکوٰۃ دی جاتی ہے تو وہ روپیہ ایک سال میں ہی خرچ ہو جائے گا اور فیملی مفلس ہو جائے گی، نیز اپنے بچوں کی شادی کے وقت مقروض۔ ان حالت میں شرعی احکامات کیا ہیں۔ 4_ متوسط طبقہ میں مشترکہ خاندانی نظام قائم ہے۔ شادی شدہ جوڑے کے پاس نصاب کے مطابق زیور ہے، لیکن آمدنی بہت قلیل ہے۔ ضروریات زندگی کا بار بھی والدین کے ذمہ ہے۔ اس صورت میں کفالت کرنے والے ان کی زکوٰۃ بھی ادا کریں یا یہ جوڑاز کوٰۃ سے مستثنیٰ قرار دیا جا سکتا ہے۔ 5_ علی کے پاس نصاب کے مطابق کیش تھا اس نے قسط اسکیم کے تحت مکان، زمین، کار خرید لی اور کئی سال کے لیے زکوٰۃ سے بری ہو گیا۔ دوسری طرف حسین کے پاس بھی روپیہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader