Urdu book · حکمتِ اختلاف

سوال و جواب

Urdu book, p. 269

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے، لیکن وہ ایک مشت قیمت دے کر مکان، زمین، کار خریدنا چاہتا ہے۔ اس کے لیے وہ ہر سال کچھ رقم پس انداز کرتا ہے۔ کیا اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی یا وہ علی کی طرح زکوٰۃ سے بری۔ (شجاع الدین، علی گڑھ) جواب عرض ہے کہ مذکورہ قسم کے مسائل میں محتاط طریقہ یہ ہے کہ آپ کو مروجہ مسالک میں سے جس مسلک پر اطمینان ہو، آپ اُس پر عمل کریں۔ بالفرض آپ کو کسی مسلک پر اطمینان نہ ہو تو صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ ذاتی طور پر اپنی دریافت کے مطابق عمل کریں۔ اس معاملے کو بحث کا موضوع بنانا صرف اختلاف میں اضافہ کرے گا، اور اسلام میں ہر وہ اقدام غلط ہے جو اختلاف میں اضافے کا سبب بنے (الخِلَافُ شَرّ)۔ وہ اصلاح ، اصلاح نہیں جس کا نتیجہ مزید اختلاف کی صورت میں نکلنے والا ہو۔ سوال ہمارا ایک سوال ہے۔ وہ یہ کہ ملک کی ایک مشہور تنظیم اس وقت اتحاد مہم چلا رہی ہے۔ یعنی پسماندہ طبقات کو ساتھ لے کر اور ان سے اتحاد پیدا کر کے حالات کا رخ موڑا جائے، کیا صرف پسماندہ طبقات کو ساتھ لے کر کامیابی مل سکتی ہے؟ اس سلسلہ میں آپ کی رائے جاننا چاہتے ہیں۔ (عبد العلیم قاسمی، امتیاز احمد خاں مفتاحی، عادل آباد) جواب اس قسم کے اتحاد کی بات بار بار کی گئی ہے اور ہر بار وہ ناکام ہوئی ہے۔ اگر آپ کو تفصیل معلوم ہو تو یہ کوشش پہلے ہی دن خود اپنے اسٹیج پر ناکام ہو چکی ہے۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ عین اسٹیج کے اوپر مسلم ارکان آپس میں ٹکرا گئے۔ پھر جب خود مسلمان آپس میں متحد نہ ہوں تو دوسروں کو اتحاد کا پیغام دینا کیسے مؤثر ہو سکتا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page