Urdu book · حکمتِ اسلام

اسلام اور مغربی تہذیب

Urdu book, p. 12

By Maulana Wahiduddin Khan

اس کے تحت قدیم مذہبی کتابوں کی تحقیق و تنقید خالص علمی انداز میں کی جانے لگی۔ اس کے ذریعہ پہلی بار یہ حقیقت واضح ہو کر لوگوں کے سامنے آئی کہ اسلام کے سوا تمام دوسرے مذاہب کی مقدس کتابیں تاریخی اعتبار سے غیر معتبر ہیں۔ صرف اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس کی مقدس کتاب کو تاریخی اعتبار یت (historical credibility) حاصل ہے۔ یہ اہم واقعہ بھی مغربی تہذیب کے زیراثر پیش آیا۔ دلائل اسلام قرآن میں آئندہ آنے والے عہد کے بارہ میں کچھ پیشین گوئیاں کی گئی تھیں۔ اُن میں سے ایک پیشین گوئی وہ ہے جو قرآن کی سورہ نمبر ۴۱ میں بیان ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں قرآنی آیت کا ترجمہ یہ ہے : عنقریب ہم ان کو اپنی نشانیاں دکھائیں گے آفاق میں بھی اور خود ان کے نفوس میں بھی، یہاں تک کہ اُن پر ظاہر ہو جائے گا کہ یہ حق ہے (حم السجدہ ۵۲) قرآن کی اس پیشین گوئی کے مطابق ، مستقبل میں ایسا ہونے والا تھا کہ کائنات میں چھپی ہوئی نشانیاں ظاہر ہوں اور وہ قرآن کے بیانات کی علمی تصدیق کریں ۔ یہ واقعہ کب پیش آیا۔ وہ مسلم عہد میں پیش نہ آسکا ۔ وہ مغربی تہذیب کے ظہور کے بعد موجودہ زمانہ میں پیش آیا۔ اس زمانہ میں مغربی سائنس دانوں نے کائنات کی تحقیق و تفتیش جدید ذرائع سے کی۔ انہوں نے دور بین اور خوردبین جیسے بہت سے طریقے ایجاد کیے جن کے ذریعہ کائنات میں چھپی ہوئی حقیقتیں ظاہر ہو کر انسانی علم کے دائرہ میں آگئیں ۔ اس موضوع پر ایک مغربی سائنس داں کی انگریزی کتاب کا ترجمہ عربی زبان میں کیا گیا ہے اور موضوع کی مناسبت سے اس کتاب کا نام با معنیٰ طور پر یہ رکھا گیا ہے: الله يتجلى في ضوء العصر ۔ اس موضوع پر انگریزی زبان میں کئی کتابیں شائع ہوئی ہیں۔ ان میں سے دو کتابوں کے نام یہ ہیں : The Evidence of God in an Expanding Universe Nature and Science speak about God راقم الحروف نے اس موضوع کا تفصیلی مطالعہ کیا ہے اور اس کے بارہ میں کئی کتابیں تیار کر کے شائع کی ہیں۔ اُن میں سے ایک کتاب کا نام مذہب اور جدید چیلنج ہے۔ اس کتاب کا ترجمہ عربی زبان

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page