Urdu book · حکمتِ اسلام

اسلام اور مغربی تہذیب

Urdu book, p. 13

By Maulana Wahiduddin Khan

میں الاسلام متحدی کے نام سے شائع ہوا ہے۔ انگریزی زبان میں اس کتاب کے ترجمہ کا نام گاڈ آرائز (God Arises) ہے۔ مذہب اور جدید چیلنج (صفحات ۲۲۰) کا موضوع خاص طور پر یہی ہے۔ وہ گویا قرآن کی مذکورہ آیت کی سائنسی تفسیر ہے۔ اس کتاب میں دورِ جدید کی سائنسی دریافتوں کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ یہ دریافتیں قرآن کی تعلیمات کی سائنسی تصدیق ہیں۔ گویا کہ جو بات پہلے وحی کے ذریعہ بتائی گئی تھی وہ اب خود علم انسانی کی سطح پر ثابت شدہ بن گئی۔ قرآن میں حضرت موسیٰ اور فرعون کا قصہ تفصیل کے ساتھ بیان ہوا ہے۔ آخری مرحلہ میں جب فرعون پانی میں غرق ہوا تو قرآن کے بیان کے مطابق، اللہ تعالیٰ نے اس کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: فالاليوم ننجيك ببدنك لتكون لمن خلفك آية (یونس ۹۲) یعنی آج ہم تیرے بدن کو بچائیں گے تا کہ تو اپنے بعد والوں کے لیے نشانی بنے۔ جیسا کہ معلوم ہے، فرعون پانی میں ڈوب کر مرا۔ قرآن کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ منصوبہ تھا کہ فرعون کا جسم اس کی موت کے بعد بھی محفوظ رہے اور بعد کے زمانہ میں ظاہر ہو کر وہ لوگوں کے لیے خدائی نشانی بنے۔ یہ واقعہ مسلم دور میں پیش نہ آسکا۔ ہزار سالہ مسلم دور میں وہ ایک نا معلوم واقعہ بنا رہا۔ انیسویں صدی کے آخر میں پہلی بار اہل مغرب نے اس کو اہرام مصر کے اندر دریافت کیا اور جدید سائنسی طریقوں کو استعمال کر کے یہ ثابت کیا کہ یہ اسی فرعون کا جسم ہے جو حضرت موسیٰ کا ہم عصر تھا۔ (اس معاملہ کی تفصیل راقم الحروف کی کتاب عظمت قرآن میں دیکھی جاسکتی ہے) نیز ملاحظہ ہو ڈاکٹر موریس بوکائی کی کتاب: The Bible, the Qur'an and Science دعوتِ اسلام اہل اسلام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خدا کے دین کی دعوت تمام انسانوں تک پہنچائیں۔ وہ اس کام کو نسل در نسل مسلسل جاری رکھیں۔ اس کام کو مؤثر طور پر جاری رکھنے کے لیے سب سے زیادہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page