Urdu book · حکمتِ اسلام
دار الاسلام ، دار الحرب
Urdu book, p. 21
By Maulana Wahiduddin Khan
کریں۔ اب پرتشدد طریقہ کار کو استعمال کرنا سنتِ رسول کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور جو لوگ سنتِ رسول کی خلاف ورزی کریں وہ کبھی فلاح پانے والے نہیں۔ مذکورہ تفصیل کی روشنی میں یہ بات حتمی طور پر واضح ہو جاتی ہے کہ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کو دوسری قوموں کی طرف سے جس متشددانہ سلوک کا تجربہ ہو رہا ہے وہ دوسری قوموں کے ظلم کی بنا پر نہیں ہے بلکہ اُس کا سبب تمام تر یہ ہے کہ مسلمانوں نے سنتِ رسول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ کیا کہ انہوں نے پرامن طریقہ کار کو چھوڑ کر پرتشدد طریقہ کار کو اختیار کر لیا۔ اب وہ جس ہلاکت کا تجربہ کر رہے ہیں اُس کا سبب خود اُن کا مسنون طریقہ کار سے انحراف ہے، نہ کہ کسی مفروضہ دشمن کی طرف سے سازش یا ظلم کا معاملہ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader