محاسبہ(accountancy
Urdu book, p. 134
By Maulana Wahiduddin Khan
اس کو ڈسپلن کے اندر رکھے۔ یہ صرف خدائے برتر کا عقیدہ ہے جو ایسے موقع پر انسان کو کنٹرول میں رکھ سکتا ہے۔ خدا کا اس طرح ضروری ہونا خدا کی موجودگی کا ایک قطعی ثبوت ہے۔ یہ واقعہ کہ انسانی زندگی کی درستگی خدائے برتر کے عقیدے کے بغیر نہیں ہو سکتی، یہی واقعہ اس بات کو ثابت کر رہا ہے کہ ایک برتر خدا موجود ہے، اور ہر عورت اور مرد اس کے سامنے جواب دہ (responsible) ہیں۔ خدا کا عقیدہ انسان کو یقین عطا کرتا ہے۔ وہ انسان کی زندگی کو منظم کرتا ہے۔ خدا کا عقیدہ آدمی کو یہ اعتماد عطا کرتا ہے کہ اگر میں نے ایسا کیا کہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں برائیوں سے بچا اور اپنی زندگی میں اعلیٰ انسانی اصولوں کی پیروی کی تو مجھے بیک وقت دو فائدے حاصل ہوں گے۔ ایک، یہ کہ میں خدا کی پکڑ سے بچ جاؤں گا، اور دوسرے، یہ کہ مجھے خدا کی طرف سے اپنے حسنِ عمل کا ابدی انعام دیا جائے گا۔ محاسبہ (accountablility) کا عقیدہ انسانی ترقی کا عقیدہ ہے۔ وہ انسانیت کی تکمیل کے لیے طاقت ور محرک کا کام کرتا ہے۔ یہ عقیدہ انسان کو سچائی کے راستے پر اس طرح گامزن کر دیتا ہے جو سفر کی تکمیل سے پہلے رُکنے والا نہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader