Urdu book · انسان کی منزل

عورت اور مرد کا فرق

Urdu book, p. 141

By Maulana Wahiduddin Khan

عورت اور مرد کا فرق گلاب کا پھول قدرت کا ایک حسین تحفہ ہے۔ مگر اسی کے ساتھ گلاب کے درخت میں کانٹے بھی ہوتے ہیں۔ اگر کچھ لوگ یہ کہیں کہ پھول کے ساتھ کانٹا ایک غیر مطلوب چیز ہے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ کانٹے کو گلاب کے درخت سے ختم کردیں۔ اس مقصد کو لے کر وہ گلاب کے درخت کے کانٹوں کو ختم کرنا شروع کردیں تو ہزاروں سال کی کوشش کے باجود وہ ایسا درخت پیدا کرنے میں ناکام رہیں گے جس میں صرف پھول ہو اور اس میں کانٹے کا خاتمہ ہو گیا ہو۔ بغیر کانٹے والا گلاب کا درخت پیدا کرنے کی کوشش تو کسی نے نہیں کی۔ البتہ اسی قسم کی ایک اور کوشش کم ازکم پانچ ہزار سال سے جاری ہے۔ وہ ہے انسانوں کے درمیان سے نابرابری (inequality) کو ختم کرنا۔ مگر جیسا کہ معلوم ہے، اس قسم کی کوشش مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ہسٹری آف تھاٹ بتاتی ہے کہ پچھلے پانچ ہزار سال کے دوران جتنے بھی ریفارمر اٹھے سب کا مشترک نشانہ یہ تھا کہ انسانی سماج میں برابری لائی جائے سماجی برابری، اقتصادی برابری، سیاسی برابری وغیرہ۔ مگر تمام مصلحین بظاہر کامیابی کے باوجود اصل مقصد کے حصول میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ کارل مارکس کی غیر معمولی مقبولیت کے باوجود وہ اور اس کے متبعین سماج میں اقتصادی برابری لانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ زان زاک روسو بظاہر اپنی ساری کامیابی کے باوجود سماج میں سیاسی برابری لانے میں ناکام رہا۔ مہاتما گاندھی کو غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی مگر ان کی تحریک ملک کے اندر سماجی برابری قائم نہ کرسکی۔ اس عمومی ناکامی کا سبب یہ ہے کہ یہ تمام ریفارمر ایک ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کرتے رہے۔ سماج میں نابرابری کوئی بُرائی نہیں، وہ فطرت کا ایک عالمی قانون ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سماج میں نابرابری ہونا ایک رحمت کی بات ہے۔ یہ نابرابری لوگوں کے درمیان چینج کا سبب بنتی ہے، اور یہ چینج ہے جو لوگوں کو متحرک کرتا ہے اور ترقی کی طرف لے جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نابرابری کبھی یکساں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page