عورت اور مرد کا فرق
Urdu book, p. 143
By Maulana Wahiduddin Khan
مقابلۂ اموشُنل ہوتی ہے۔ مرد جسمانی اعتبار سے زیادہ طاقت ور ہوتا ہے، اور عورت اس کے مقابلے میں جسمانی اعتبار سے نازک ہوتی ہے۔ تحقیقات کے دوران دونوں صنفوں کے درمیان ایک بہت با معنی فرق دریافت ہوا ہے۔ وہ یہ کہ مرد کا دماغ واحد رخی (single focuced) ہوتا ہے اور عورت کا دماغ کئی رخی (multi focuced) ہوتا ہے۔ اس فرق کی وجہ سے یہ ممکن ہوتا ہے کہ زندگی میں کامیابی کے مختلف پہلوؤں کی رعایت ہو سکے۔ زندگی میں دونوں قسم کے رول کی ضرورت ہوتی ہے۔ فطرت نے تقسیمِ کار کے اصول پر ایک رول مرد کو دے دیا اور دوسرا رول عورت کو۔ کامیاب شوہر اور بیوی کی تعریف یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے فکری رفیق (intellectual partner) بن جائیں۔ نہ کہ محض جسمانی معنوں میں لو پارٹنر (love partner) یا ہاؤس پارٹنر (house partner)۔ اور یہ ایک حقیقت ہے کہ دو شخص ایک دوسرے کے لیے کامیاب فکری رفیق اسی وقت بن سکتے ہیں جب کہ دونوں مختلف انداز میں سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ کسی نے درست طور پر کہا ہے کہ جب ہر شخص ایک ڈھنگ پر سوچے تو کوئی بھی زیادہ نہیں سوچتا: When every one thinks alike, no one thinks very much. عورت اور مرد دونوں کے دماغ کی الگ الگ بناوٹ دونوں کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے لیے کامیاب فکری رفیق بن سکیں، اور یہ مقصد بلا شبہ صنفی نابرابری (gender-inequality) کے ذریعے حاصل ہوتا ہے نہ کہ صنفی برابری (gender equality) کے ذریعے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader