Urdu book · انسان کی منزل

فطرت اور انسان

Urdu book, p. 17

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک اور برائی ہے جو دوسری تمام برائیوں سے زیادہ سنگین ہے، اور وہ ہے لامحدود آزادی یا بے قید آزادی کا تصور۔ قدیم زمانے کا انسان تو وہم پرستی کے باوجود اپنے آپ کو کچھ حدود و قیود کا پابند سمجھتا تھا، مگر موجودہ زمانے کے انسان نے اپنے آپ کو حدود و قیود کی پابندیوں سے آزاد سمجھ لیا۔ اس کے نتیجے میں استحصال اور اباحیت پر مبنی وہ تمدن پیدا ہوا جس نے انسانی زندگی کو حیوانی زندگی سے بھی زیادہ بدتر بنادیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page