خدا اور انسان
Urdu book, p. 74
By Maulana Wahiduddin Khan
جو آدمی اس معاملہ میں سنجیدہ ہو اور خدا کے معاملے میں درست عقیدے کو جاننا چاہے اس کے لیے اب اسلام کے سوا کوئی دوسرا انتخاب (choice) موجود نہیں۔ قرآن واحد محفوظ کتاب ہے۔ قرآن کے مطابق، خدا ایک ہے۔ وہی انسان اور کائنات کا خالق اور مالک ہے۔ وہ پورے عالم کا قیّوم (Sustainer) ہے۔ خدا ایک زندہ ہستی ہے۔ وہ دیکھنے اور سننے والا ہے۔ ہر لمحہ اور ہر جگہ انسان کے لیے ممکن ہے کہ وہ خدا سے براہ راست کنٹیکٹ کر سکے۔ خدا اپنی بے پناہ طاقتوں کے ساتھ انسان کی ہر کمی کی تلافی کرنے والا ہے۔ خدا قبل از موت دَور (pre-death period) اور بعد از موت دور (post-death period) دونوں مرحلے میں انسان کا مددگار ہے۔ خدا انسان کے لیے پُر سکون کا اتھاہ خزانہ ہے۔ خدا ہر معاملے میں انسان کو اپنے پیغمبروں کے ذریعے ہدایت فراہم کرتا ہے۔ خدا کی صفت یہ ہے کہ وہ انسان کا خالق (Creator) اور اس کا قیوم (Sustainer) ہے۔ اس بنا پر ایسا ہے کہ خدا انسان کی ماہیت کو پوری طرح جانتا ہے۔ وہ انسان کی ضرورتوں سے آخری حد تک باخبر ہے۔ اس بنا پر خدا ہی اس قابل ہے کہ وہ انسان کے معاملے کو سمجھے اور اُس کو وہ سب کچھ دے سکے جس کی انسان کو ضرورت ہے۔ یہی اکیلا خدا انسان کا خدا بن سکتا ہے۔ اس کے سوا کسی مفروضہ ہستی کو یہ طاقت حاصل نہیں کہ وہ انسان کی اس ضرورت کو پورا کر سکے جس کو خدا کہا گیا ہے۔ قرآن اسی خدا کا مستند تعارف ہے۔ قرآن واحد ماخذ ہے جس کے ذریعے کوئی شخص خدا کے بارے میں قابلِ اعتماد تعارف حاصل کر سکے۔ ملینز اور ملینز انسانوں نے اپنے ذاتی تجربے کے تحت اس بات کی گواہی دی ہے کہ انھوں نے قرآن کا مطالعہ کیا اور اس میں انھوں نے خدا کا وہ تعارف حاصل کیا جو ان کی فطرت تلاش کر رہی تھی۔ انھوں نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ خدا کے دوسرے تصورات ان کی اندرونی طلب کا جواب نہیں بن رہے تھے۔ مگر جب انھوں نے قرآن میں دیے ہوئے تصورِ خدا کو جانا تو ان کا دل پکار اٹھا کہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader