Urdu book · انسان کی منزل

خدا اور انسان

Urdu book, p. 75

By Maulana Wahiduddin Khan

یہی ان کا وہ مطلوب خدا ہے جس ان کی شخصیت کے لیے کامل fulfilment موجود ہے۔ ہر زمانے کا انسان اپنی فطرت کے تحت خدا کا طالب تھا۔ ہر زمانے کے مذاہب انسان کو اس کی طلب کے مطابق خدا کا علم دیتے رہے۔ مگر قدیم زمانے میں کتابوں کے لکھنے اور اس کو محفوظ رکھنے کا بے خطا نظام نہیں بنا تھا۔ اس لیے یہ مذہبی کتابیں اپنی اصل حالت میں محفوظ نہ رہیں۔ آخر کار ساتویں صدی کے آغاز میں قرآن کا ظہور ہوا۔ مخصوص اہتمام کی بنا پر یہ ممکن ہوا کہ قرآن اپنی اوریجنل صورت میں مکمل طور پر محفوظ ہو جائے۔ اب جو شخص بھی اپنی زندگی کی تعمیر کا طالب ہو وہ قرآن کا مطالعہ کر کے اس خدا کو دریافت کر سکتا ہے جس کے بغیر کسی انسان کے لیے اپنے مستقبل کی حقیقی تعمیر ممکن نہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page