Urdu book · اسلام اور عصر حاضر

خدا کا بگڑا ہوا تصور

Urdu book, p. 126

By Maulana Wahiduddin Khan

پہنچاتا وہ (Diversion Pool) میں جا کر گر جاتا ہے۔ خاتمہ اس بحث کو میں جارج برنارڈ شا (۱۹۵۰-۱۸۵۶) کے ایک قول پر ختم کروں گا۔ برنارڈ شا نے ایک بار کہا کہ اگر محمد جیسا کوئی آدمی موجودہ دنیا کا ڈکٹیٹر ہو جائے تو وہ اس کے مسائل کو اس طرح حل کر دے گا کہ دنیا میں وہ امن اور خوشی قائم ہو جائے جس کی ہمیں بہت زیادہ ضرورت ہے۔ If a man like Muhmmad were to assume the dictatorship of محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو جس چیز نے محمد بنایا وہ خدا پر کامل ایمان تھا۔ آپ کی زندگی مومن کامل کا نمونہ تھی۔ اس اعتبار سے اگر برنارڈ شا کے الفاظ کو بدل کر یہ کہا جائے تو بالکل درست ہو گا کہ ـــــــــــ آج دنیا میں اگر صحیح طور پر خدا کو ماننے والے پیدا ہو جائیں تو یقیناً دنیا میں امن قائم ہو جائے گا جس کی آج دنیا کو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ جمعیۃ علماء ملائیریا کے تحت کو الا لمپور میں ایک اسلامی کانفرنس ہوئی۔ یہاں ۲۵ نومبر ۱۹۸۳ کے پروگرام میں میرا ایک مقالہ (اسلام اور عصر حاضر) رکھا گیا تھا۔ زیر نظر مقالہ اس مقالہ کا اردو ترجمہ ہے جو اس موقع پر پیش کرنے کے لئے انگریزی میں تیار کیا گیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page