Urdu book · اسلام اور انتہا پسندی

اسلام اور انتہا پسندی

Urdu book, p. 30

By Maulana Wahiduddin Khan

دیتا ہے۔ یہ مشن آدمی کے اندر دوسرے انسانوں کے لیے محبت کے جذبات پیدا کرتا ہے۔ یہ مشن آدمی کو دوسرے انسانوں کے حق میں نرم اور شفیق بنا دیتا ہے۔ قومی مزاج کا معاملہ اس کے برعکس ہے۔ قومی مزاج آدمی کے اندر دوسروں کے خلاف رقیبانہ مزاج پیدا کر دیتا ہے۔ قومی مزاج ہمیشہ مادی مفادات کی بنیاد پر بنتا ہے۔ اس قسم کے مزاج میں دوسروں کے لیے شکایات ہوتی ہیں، نہ کہ ہمدردی اور خیر خواہی۔ آج کل مسلمانوں کا عام طور پر یہی قومی مزاج بن گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دوسروں کے بارے میں منفی نفسیات میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ یہ منفی مزاج اُن کے تمام مسائل کا اصل سبب ہے (الرسالہ، اکتوبر 2007)۔ کلچرل ہیریٹج کا پريزرويشن کلچرل ہیریٹج (cultural heritage) اسی چیز کا دوسرا نام ہے جس کو عام طور پر ہسٹاریکل مانیومنٹ (historical monument) کہا جاتا ہے۔ مقامی ریفرنس کے اعتبار سے وہ کلچرل ہیریٹج ہے اور یونیورسل ریفرنس کے اعتبار سے وہ ہسٹاریکل مانیومنٹ۔ کلچرل ہیریٹج یا ہسٹاریکل مانیومنٹ کی اہمیت اسلامی ٹریڈیشن میں بھی وہی ہے جو دوسرے ٹریڈیشن یا ڈسپلن میں مانی جاتی ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page