Urdu book · اسلام اور انتہا پسندی

کلچرل ہیری ٹیج کا پریز رویشن

Urdu book, p. 32

By Maulana Wahiduddin Khan

ٹھہرانے کے لیے مزید کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔ تاہم قرآن کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ کلچرل ہیریٹیج کی اہمیت کے بارے میں ایسے حوالے بھی موجود ہیں جو اس کی اہمیت کو ثابت کرنے کے لیے براہِ راست ثبوت کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہاں اس سلسلے میں اسلامی ماخذ سے چند متعلق حوالے درج کیے جاتے ہیں۔ ۱۔ قرآن میں اس سلسلے کی ایک آیت یہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ائْتُوْنِيْ بِكِتَابٍ مِّنْ قَبْلِ هٰذَا أَوْ أَثَارَةٍ مِّنْ عِلْمٍ (46:4)۔ یعنی، تم میرے پاس اس سے پہلے کی کوئی کتاب لے آؤ یا کوئی علم جو چلا آتا ہو۔ قرآن کی اس آیت میں أَثَارَةٍ مِّنْ عِلْمٍ (کوئی علم جو چلا آتا ہو) کا مطلب remnant of knowledge ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس سے مراد وہی چیز ہے جس کو آج کل کی زبان میں آرکیا لوجیکل ریکارڈ یا ہسٹاریکل ریکارڈ کہا جاتا ہے۔ اس قسم کا ریکارڈ ماضی کے واقعات کو جاننے کے لیے نہایت اہم علمی ذریعہ ہے۔ ایسی حالت میں ماضی کے اس ریکارڈ کو محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے علمی نقطہ نظر سے بھی اور اسلامی نقطہ نظر سے بھی۔ 2۔ کلچرل ریکارڈ یا ہسٹاریکل کو محفوظ رکھنے کی ایک عملی مثال قرآن میں وہ ہے جو فرعون کے تذکرہ کے ذیل میں آئی ہے۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ موسیٰ کا ہم عصر فرعون جب غرق ہو کر مرا تو اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا کہ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page