کلچرل ہیری ٹیج کا پریز رویشن
Urdu book, p. 33
By Maulana Wahiduddin Khan
فَالْيَوْمَ نُنَجِّيْكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُوْنَ لِمَنْ خَلْفَكَ اٰیَةً (10:92) ۔ یعنی، آج ہم تمہارے بدن کو محفوظ رکھیں گے تا کہ وہ تمہارے بعد والوں کے لیے نشانی ہو۔ جیسا کہ معلوم ہے مذکورہ فرعون کا جسم مصری رواج کے مطابق، مرنے کے بعد مومیائی کر کے ایک اہرام میں رکھ دیا گیا تھا۔ یہ بلا شبہ قدیم مصری کلچر کا ایک حصہ تھا۔ مصری کلچر کا یہ حصہ خود خدا کے منصوبے کے تحت محفوظ رہا یہاں تک کہ انیسویں صدی کے آخر میں اس کو مصر کے ایک اہرام سے نکالا گیا ۔ اور کاربن ڈیٹینگ کے جدید طریقہ کو اپلائی کر کے یہ معلوم ہوا کہ وہی فرعون ہے جو حضرت موسیٰ کے زمانے میں غرق ہوا تھا۔ فرعون کا یہ محفوظ جسم قاہرہ کے میوزیم میں قرآن کی مذکورہ آیت کی ایک شہادت کے طور پر آج بھی رکھا ہوا ہے۔ جیسا کہ معلوم ہے فرعون ایک مشرک بادشاہ تھا۔ اس کے باوجود اللہ کی مرضی یہ ہوئی کہ اس کے جسم کو محفوظ رکھا جائے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ کلچرل ہسٹری کی نہ صرف عام چیزیں بلکہ مشرک بادشاہ کا جسم بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اس پر قیاس کرتے ہوئے یہ کہنا درست ہوگا کہ بامیان میں واقع بودھ کے دو ہزار سالہ مجسموں کو محفوظ رکھنا اسلام میں بھی اسی طرح مطلوب ہے جس طرح دوسرے ٹریڈیشن یا ڈسپلن میں مطلوب ہے یا ہو سکتا ہے۔ 3۔ قرآن میں بنی اسرائیل کی تاریخ کے ذیل میں بتایا گیا ہے کہ ان کے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader