Urdu book · اسلام اور انتہا پسندی

کلچرل ہیری ٹیج کا پریز رویشن

Urdu book, p. 38

By Maulana Wahiduddin Khan

(hand pollination) کا کام کر رہے تھے۔ آپ نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا۔ اگلے سال کھجور کی فصل کم آئی۔ آپ نے سبب پوچھا تو لوگوں نے بتایا کہ آپ نے پالی نیشن (تأبیر نخل) سے منع کر دیا تھا جب کہ اسی سے کھجور میں اچھی فصل آتی ہے۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ تم جو کرتے تھے اس کو کرو کیونکہ تم اپنی دنیا کے معاملے میں زیادہ جانتے ہو— أَنْتُمْ أَعْلَمُ بِأَمْرِ دُنْيَاكُمْ (صحیح مسلم، حدیث نمبر (2362)۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول سے ایک اہم اصول معلوم ہوتا ہے اور وہ ہے عقیدہ اور امور دنیا کا فرق۔ اسلام کے مطابق زندگی کے وہ معاملات جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے امور دنیا سے تعلق رکھتے ہیں ان کو عقیدہ کے تابع نہیں رکھا جائے گا، بلکہ ایسے موضوعات علمی ریسرچ کے تابع ہوں گے۔ ان میں وہی چیز درست قرار پائے گی جو علمی ریسرچ سے درست قرار پاتی ہو۔ ایگری کلچر اور ہارٹی کلچر سے لے کر انجینئرنگ اور ہسٹری کے شعبے تک سب اس میں شامل ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ کلچرل ہریٹیج یا ہسٹاریکل مانیومنٹ کے پرین رویشن کا معاملہ بھی انہی چیزوں میں سے ہے جو علمی ریسرچ کے تابع ہیں، نہ کہ عقیدہ (faith) کے تابع۔ خلاصہ یہ کہ اصولی ہدایات اور عملی نظائر دونوں اعتبار سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page