Urdu book · اسلام اور انتہا پسندی

سوال وجواب

Urdu book, p. 78

By Maulana Wahiduddin Khan

سوال و جواب سوال آج مسلمانوں میں ایسی جماعتیں اور گروہ موجود ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ اسلام میں توحید پر زور زیادہ دیا گیا ہے۔ لہذا جماعت اور تنظیم توحید کے اتفاقی مسئلہ پر اٹھانی چاہیے اور یہ تنظیمیں اور جماعتیں اپنے زعم کے مطابق توحید کے اتفاقی مسئلے پر کام کر رہی ہیں۔ یہ لوگ قرآن کی تمام توحید والی آیتوں کو عوام کے سامنے پیش کر کے کہتے ہیں کہ اے لوگو! توحید کو اختیار کرو اور شرک کو چھوڑو۔ اس کائنات میں کوئی داتا، دستگیر، حاجت روا، مشکل کشاہ اور غوث الاعظم وغیرہ نہیں، سوائے مالک کائنات کے۔ اس طرح یہ لوگ قرآن کی تمام ان آیتوں کو جن میں شرک کی مذمت بیان ہوئی ہے پیش کر کے کہتے ہیں کہ چونکہ یہ کلمہ پڑھنے والے شرک کرتے ہیں اور شرک کی موجودگی میں نیک اعمال قبول نہیں ہوتے۔ لہذا ہم موحد لوگ اُن قبر پرستوں ( بریلویوں اور شیعوں وغیرہ ) کے پیچھے نہ نماز پڑھیں گے اور نہ ان کی نماز جنازہ پڑھیں گے۔ مسلمانوں کے اس طرح کے دعوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے چند سوالات پیش خدمت ہیں۔ امید ہے آپ تسلی بخش جواب دیں گے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page