سوال وجواب
Urdu book, p. 79
By Maulana Wahiduddin Khan
کلمہ پڑھنے کے بعد اگر شرک ہوتا رہے تو کیا ایسے شخص پر مشرک کا اطلاق ہوگا؟ مسلم اور مشرک کی تعریف کیا ہے؟ کیا مسلمان مشرک ہو سکتا ہے؟ مسلمانوں میں جو لوگ واضح شرک کرتے ہیں ان کی اقتدا میں صلوٰۃ پڑھنے کی کیا دلیل ہے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ مشرک کے اعمال قبول نہیں ہوتے۔ جب مشرک امام کی اپنی صلوٰۃ نہیں ہوتی تو موحد مقتدی کی نماز کیسے ہوگی؟ امت مسلمہ کے بہت سے علما اس بات کے قائل ہیں کہ سورہ یوسف کی آیت 106 کی روشنی میں کلمہ پڑھنے والے بھی مشرک ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا ان کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے۔ جب شراب کا پینے والا شرابی کہلائے گا تو شرک کرنے والا مشرک کیوں نہیں کہلایا جائے گا؟ کلمہ پڑھنے کے بعد اگر ایک ہندو مندر جاتا ہے تو یہ کام اس کے مسلمان ہونے میں رکاوٹ ہوگا اور اسے بدستور ہندو سمجھا جائے گا۔ لیکن اگر دوسرا شخص کلمہ کا اقرار کرنے کے بعد قبر کا طواف کرتا ہے تو یہ عمل

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader