سوال وجواب
Urdu book, p. 80
By Maulana Wahiduddin Khan
اس کے اسلام میں رکاوٹ کیوں نہیں بنے گا اور ایسا شخص مشرک کیوں نہیں ہوگا۔ (8 آپ کے لٹریچر اور کتابوں میں میں نے قبر پرستی اور شرک کے پہلوؤں پر اتنا زیادہ زور نہیں دیکھا جتنا زور توحیدی ٹائپ کے لوگ لگاتے ہیں۔ اس فرق کی وجہ کیا ہے؟ جب کہ آپ بھی شرک کے مخالف ہیں، بلکہ سخت ترین مخالف۔ ( عبد اللطیف، کراچی، پاکستان ) جواب اختلاف کی برائی جو موجودہ مسلمانوں میں پائی جاتی ہے اس کا سبب یہ نہیں ہے کہ مسلم جماعتیں توحید کے بجائے کسی اور عنوان پر کام کر رہی ہیں۔ اختلاف کا اصل سبب صرف ایک ہے اور وہ انتہا پسندی (extremism) ہے۔ موجودہ زمانہ کی مسلم جماعتیں کسی نہ کسی پہلو سے انتہا پسندی کا طریقہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ کوئی اعتقادی انتہا پسندی کا شکار ہے کوئی سیاسی انتہا پسندی کا کوئی مسائلی انتہا پسندی کا کوئی گروہ ہی انتہا پسندی کا، کوئی کسی اور انتہا پسندی کا۔ یہی انتہا پسندی موجودہ نزاعات کا اصل سبب ہے۔ انتہا پسندی کو قرآن اور حدیث میں غلو کہا گیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وَإِيَّاكُمُ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader