Urdu book · اسلام کا تعارف

اسلام کا مختصر تعارف

Urdu book, p. 16

By Maulana Wahiduddin Khan

اسلام کا مختصر تعارف اب میں مختصر طور پر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ پیغام کیا ہے جس کو حضرت محمدؐ نے ہم کو اور ہماری آئندہ نسلوں کو دیا ہے۔ اس پیغام کو چار عنوانات کے تحت جمع کیا جا سکتا ہے۔ ۱۔ خدا کا صحیح تصور۔ ۲۔ انسان کی پیدائش کا صحیح مقصد اور کائنات کے ساتھ اس کا تعلق۔ ۳۔ انسان خدا سے تعلق جوڑنے کے لئے کیا کرے۔ ۴۔ انفرادی اخلاق اور اجتماعی قانون کیا ہو۔ سب سے پہلی چیز جو رسول نے ہم کو بتائی وہ یہ کہ اس کائنات کا ایک خدا ہے۔ یہ خدا ایک ہے، کوئی کسی حیثیت سے بھی اس کا شریک نہیں۔ وہ سب کچھ کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور وہی ہے جو سارے واقعات کو وجود میں لا رہا ہے۔ اس حقیقت کی کسی قدر تفصیل اوپر آچکی ہے۔ یہاں میں قرآن کی ایک آیت نقل کروں گا جو اسلامی نقطہ نظر سے خدا کے تصور کو مجمل مگر نہایت مکمل طریقے سے پیش کرتی ہے۔ ایک اس روح مبارک سے رب الله لا اله الا هو الحي القيوم ہ لا تاخذه سنة ولا نوم ہ له مافی السموات وما في الارض ط من ذا الذي يشفع عنده الا باذنه ط يعلم ما بين ايديهم وما خلفهم ج ولا يحيطون بشی ء من علمه الا بما شاء ج وسع كرسيه السموات والارض ج ولا يؤوده حفظهما ج وهو العلی العظيم ه اللہ وہ زندہ خدا جو کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے، اس کے سوا کوئی خدا نہیں۔ اس کو نہ اونگھ لگتی اور نہ اسے نیند آتی۔ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے، کون ہے جو اس کے حضور اس کی اجازت کے بغیر بولنے کی جرأت کر سکے۔ وہ جانتا ہے جو کچھ بندوں کے پیچھے ہے اس کے علم میں جو کچھ ہے اس میں سے کچھ بھی کوئی حاصل نہیں کر سکتا، الا یہ کہ وہ خود ہی کسی کو کچھ دے دے۔ اس کی حکومت سارے عالم پر چھائی ہوئی ہے اور اس کی نگرانی اس کے لئے تھکا دینے والا کام نہیں۔ بس وہی ایک بزرگ و برتر ذات ہے ۔ ‘‘ بقرہ۔ ۲۵۵۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page