اسلام کا مختصر تعارف
Urdu book, p. 20
By Maulana Wahiduddin Khan
صرف ایک شخص یا چند اشخاص کو خدا پرست دیکھنے پر قناعت نہیں کرتا بلکہ پوری نوع انسانی میں ایک ایسا انقلاب لانا چاہتا ہے، جس سے شخصی اور اجتماعی زندگی کے تمام تضادات ختم ہو جائیں اور سارے انسان مل کر خدا کی فرماں برداری کرنے لگیں۔ یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جو تمام مذاہب میں صرف اسلام کو حاصل ہے۔ جہاں تک خدا اور اس سے متعلق دوسرے مابعد الطبیعی تصورات کا معاملہ ہے وہ دوسرے مذاہب میں بھی کسی نہ کسی حد تک موجود ہیں۔ لیکن اگر یہ سوال کیا جائے کہ کیا کسی مذہب کے پاس ایسا کوئی سماجی ڈھانچہ اور قانونی نظام ہے جس کی بنیاد پر اسٹیٹ کی تعمیر کی جا سکے تو اس کے جواب میں اسلام کے سوا کسی اور مذہب کا نام نہیں لیا جا سکتا۔ اسلام کے پاس وہ بنیادی قوانین بھی صحیح شکل میں محفوظ ہیں جو خدا نے انسان کی ہدایت کے لئے بھیجے تھے اور ان قوانین کی بنیاد پر جو سماجی نظام بنایا گیا تھا اس کا ریکارڈ بھی تاریخ میں موجود ہے۔ یہ خدا کی ایک ایسی نعمت ہے جس کو اگر اختیار کر لیا جائے تو وہ تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں جو آج انسانیت کو گھیرے ہوئے ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader