Urdu book · اسلام کیا ہے

روزہ

Urdu book, p. 24

By Maulana Wahiduddin Khan

انسان کو خدا سے جوڑنے والی ہے، وہ انسان کو خدا سے قریب کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ زکوٰۃ اپنی اسپرٹ کے اعتبار سے عبادت ہے اور اپنی خارجی تعمیل کے اعتبار سے خدمت۔ حج حج ایک عبادت ہے۔ وہ استطاعت رکھنے والے کے اوپر زندگی میں ایک بار کے لیے فرض ہے۔ جو آدمی استطاعت نہ رکھتا ہو اس کے اوپر حج کی فرضیت نہیں۔ حج میں آدمی اپنے وطن سے نکل کر حجاز جاتا ہے۔ وہاں وہ مکہ میں داخل ہو کر کعبہ کا طواف کرتا ہے۔ وہ صفا اور مروہ نام کی دو پہاڑوں کے درمیان سعی کرتا ہے۔ عرفات میں قیام کرتا ہے۔ جمار پر پتھر مارتا ہے۔ قربانی کرتا ہے۔ اس طرح کے مختلف عبادتی رسوم ذوالحجہ کے مہینہ میں ادا کیے جاتے ہیں۔ اسی کا نام حج ہے۔ یہ حج بندے کی طرف سے اپنے آپ کو اپنے رب کے حوالہ کرنے کی ایک علامتی صورت ہے۔ ان اعمال کے ذریعہ بندہ یہ عہد کرتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خدا کے لیے سونپ رہا ہے۔ اس کی زندگی صرف خدا کے گرد گھومے گی۔ وہ خدا کی خاطر ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔ حج کے عمل کے دوران آدمی کعبہ کے معمار حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کو یاد کرتا ہے۔ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخی یادگاروں کو دیکھتا ہے۔ وہ اپنے کچھ ایام کو اس ماحول میں گزارتا ہے جہاں اسلام کی ابتدائی تاریخ بنائی گئی۔ اس طرح حج ایک آدمی کو خدا سے اور خدا کے پیغمبروں سے جوڑنے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ وہ خدا کے نیک بندوں کی زندگیوں کی یاد دلاتا ہے۔ وہ اسلام کی تاریخ سے زندہ تعلق پیدا کرنے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page