اسلام کیا ہے
Urdu book, p. 51
By Maulana Wahiduddin Khan
فریب میں مبتلا کرنا کہ میں اپنی عزت نفس کو بچانے کے لیے ایسا کر رہا ہوں۔ ضد ایک نفسیاتی برائی ہے، جبکہ تواضع اور فروتنی ایک عظیم عبادت ہے۔ خدا ضد اور اکڑ کو ناپسند کرتا ہے۔ اور اس کے مقابلہ میں تواضع اور فروتنی کو پسند کرتا ہے اور جو لوگ حقیقی معنوں میں تواضع اور فروتنی کا ثبوت دیں ان کے درجات کو دنیا اور آخرت میں بلند کرتا ہے۔ سادگی مومن وہ ہے جو خدا کو پالے۔ خدا کو پانے والا انسان فطری طور پر اعلیٰ حقیقتوں میں جینے لگتا ہے۔ وہ ظاہری چیزوں سے اوپر اٹھ کر معنوی دنیا میں اپنے لیے دل چسپی کا سامان پاللیتا ہے۔ ایسا انسان عین اپنے مزاج کے مطابق سادگی پسند انسان بن جاتا ہے۔ اس کا نظریہ یہ ہو جاتا ہے کہ بی سادہ زندگی گزارو، البتہ اپنی سوچ کو اونچا رکھو۔ جو آدمی معنوی حقیقتوں کا ذوق آشنا ہو جائے اس کے لیے ظاہری اور مادی چیزوں میں کوئی لذت باقی نہیں رہتی۔ ایسے آدمی کو سادگی میں لذت ملنے لگتی ہے۔ بناوٹی تکلفات اس کی نظر میں اپنی کشش کھو دیتے ہیں۔ اس کی روح کو فطری چیزوں میں سکون ملتا ہے۔ غیر فطری اور مصنوعی رونقیں اس کو ایسی محسوس ہونے لگتی ہیں جیسے کہ وہ اس کی اندرونی دنیا کو بکھیر رہی ہیں جیسے کہ وہ اس کے روحانی سفر میں ایک رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ سادگی مومن کی طاقت ہے۔ وہ مومن کی مددگار ہے۔ سادگی کا طریقہ اختیار کر کے مومن اس قابل ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے وقت کو غیر متعلق چیزوں میں ضائع نہ کرے ۔ وہ اپنی توجہ کو غیر ضروری چیزوں میں الجھانے سے بچائے۔ اور اس طرح اپنے آپ کو کامل طور پر صرف اپنے مقصد اعلیٰ کے حصول میں لگا سکے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader