Urdu book · اسلام کیا ہے

اسلام کیا ہے

Urdu book, p. 57

By Maulana Wahiduddin Khan

دینا چاہیے کہ ایسا نہ ہو کہ وہ اگلی زندگی میں غیر مستحق قرار دیا جائے۔ اور نجات پائے ہوئے لوگوں میں شامل نہ ہو۔ ہر آدمی کو اپنی طاقت اور توجہ سب سے زیادہ جس کام میں لگانا ہے وہ یہ کہ موجودہ دنیا میں وہ اس طرح زندگی گزارے کہ اگلے مرحلہ حیات میں وہ غیر مستحق نہ قرار دیا جائے بلکہ وہاں اس کو سعادت اور نجات حاصل ہو۔ اگلی دنیا زیادہ کامل اور ابدی دنیا ہے۔ وہاں ہر قسم کی لذتیں اور خوشیاں بھر پور طور پر اکٹھا کر دی گئی ہیں۔ یہی وہ دنیا ہے جس کے لیے انسان آرزو کرے اور یہی وہ دنیا ہے جس کے لیے انسان اپنی ساری محنتیں صرف کر دے۔ مگر اس نعمت بھری دنیا کے لیے عمل کرنے کا مقام موت سے پہلے کی دنیا ہے نہ کہ موت کے بعد آنے والی دنیا۔ آج کی دنیا عمل کرنے کی جگہ ہے اور اگلی دنیا عمل کا انجام پانے کی جگہ۔ آخرت کی نجات صرف ان لوگوں کو ملے گی جو آخرت سے پہلے اپنے آپ کو نجات کا مستحق ثابت کریں۔ جہاد جہاد کے معنی کوشش کے ہیں۔ دین کی راہ میں کسی بھی سچی کوشش کو جہاد کہا جائے گا۔ آدمی کا نفس اس کو برائی کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔ اس وقت اپنے نفس سے لڑ کر برائی سے رکنے کا نام جہاد ہے۔ دوست، ساتھی، سماجی دباؤ کوئی ایسا کام کرانا چاہتے ہیں جو حقیقت کے اعتبار سے صحیح نہیں، اس وقت لوگوں کے دباؤ کو قبول نہ کرنا اور اپنے درست رویہ پر جے رہنا جہاد ہے۔ لوگوں کو اچھی بات بتانا اور انھیں بری باتوں سے روکنا ایک مشقت والا عمل ہے۔ مگر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page