Urdu book · اسلامی تعلیمات

اسلامی اخلاق

Urdu book, p. 100

By Maulana Wahiduddin Khan

اِسْمَحُوْا يُسْمَحُ لَكُمْ (الجامع الصغير) ارحم من فى الارض يرحمك من فى السماء (الجامع الصغير) مَنْ لا يَرْحَمُ لا يُرْحَمُ (متفق عليه) تم لوگوں سے درگزر کرو ، تمہارے ساتھ بھی درگزر کیا جائے گا۔ تم زمین والوں پر رحم کرو ، آسمان والا تمہارے اوپر رحم کرے گا۔ جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا حضرت ابوہریرہ سے ایک لمبی حدیث مروی ہے جس میں یہ الفاظ ہیں : من نَفَّسَ عن مومن كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفَّسَ اللهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ القِيَامَةِ وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ الله عليه في الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللهُ فِي الدُّنْيَا والأخرةِ - والله في عون العبد ما كان العبد في عون اخيه (صحیح مسلم) عن جرير بن عبد الله قال قال رسول الله صلّى الله عليه وسلم جو شخص ایک مومن کی دنیا کی مصیبتوں میں سے ایک مصیبت کو دور کرے گا تو اللہ اس کی قیامت کی مصیبتوں میں سے ایک مصیبت کو دور کرے گا۔ جو شخص ایک تنگدست کو آسانی دے گا تو اللہ دنیا اور آخرت میں اس کو آسانی دے گا۔ جو شخص ایک مسلم کی پردہ پوشی کرے گا تو اللہ دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی کرے گا۔ اور اللہ بندہ کی مدد پر رہتا ہے جب تک کہ وہ اپنے بھائی کی مدد پر رہے۔ حضرت جریرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ اس شخص پر رحم نہ کرے گا جو لوگوں پر رحم نہ کرے۔ لا يرحم الله من لا يرحم النّاس (متفق علیہ) نہ کرے گا جو لوگوں پر رحم نہ کرے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page