Urdu book · اسلامی تعلیمات

اسلامی معاشرہ

Urdu book, p. 114

By Maulana Wahiduddin Khan

اجتماعی زندگی کے لئے اسلام کی تعلیم کیا ہے ؟ مسلمان جب ایک سماج کی صورت میں مل کر رہ رہے ہوں تو وہ آپس میں کس طرح رہے ہیں اور معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ کس قسم کا سلوک کریں ۔ اس کی مزید وضاحت کے لئے چند حدیثیں ملاحظہ فرمائیں : عن انس رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: لا یؤمن احدکم حتی يحب لاخيه ما يحب لنفسه (متفق عليه) عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: کل المسلم على المسلم حرام دمه وماله وعرضه (مسلم) عن عبد الله بن عمرو بن العاص رضى الله عنه عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويد ه (متفق عليه) عن النعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: مثل المومنين في توادهم وتراحمهم وتعاطفهم مثل الجسد اذا اشتكى تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کا یہ حال نہ ہو جائے کہ وہ اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کرے جو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔ ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کی تین چیزیں حرام ہیں اس کا خون ، اس کا مال اور اس کی آبرو مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور جس کے ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔ مسلمانوں کی مثال آپس کی محبت اور آپس کی رحم دلی اور آپس کی مہربانی کے معاملہ میں ایسی ہے جیسے ایک جسم۔ جب جسم کے کسی عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم مل کر جاگتا ہے اور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page