Urdu book · اسلامی تعلیمات

اسلام کی آفاقیت

Urdu book, p. 137

By Maulana Wahiduddin Khan

لگے ۔ یعنی خدا کی بڑائی ، جس سے بڑا اور کوئی نہیں ۔ یہ ہے سب سے بڑی آفاقیت جو اسلام انسان کو عطا کرتا ہے ۔ اسلام انسان کو توحید کا عقیدہ دیتا ہے ۔ یعنی یہ کہ خدا ایک ہے ۔ وہی سب کا خالق ہے ۔ وہی سب کا مالک ہے ۔ وہی سارے عالم کا نظام چلا رہا ہے ۔ خدا ہی کے دئے سے آدمی کو ملتا ہے ۔ خدا نہ دے تو کوئی شخص کچھ بھی نہیں پا سکتا ۔ خدا لا محدود ہے اور بقیہ تمام چیزیں محدود ۔ یہی توحید ہے ، اور یہ توحید اسلامی آفاقیت کی بنیاد ہے۔ جب آدمی اس کامل توحید کو اختیار کرتا ہے تو اس کی نظر میں ساری بڑائی صرف ایک خدا کے لئے ہو جاتی ہے ۔ بقیہ تمام چیزیں اس کی نظر میں یکساں ہو جاتی ہیں ۔ انسانوں کے درمیان جو طرح طرح کے اونچ نیچے ہیں وہ اس کو مصنوعی نظر آنے لگتے ہیں ۔ انسانوں کے درمیان جو مختلف قسم کی دیواریں اٹھا دی گئی ہیں وہ سب ڈھ جاتی ہیں ۔ ذات اور رنگ اور نسل اور جغرافیہ اور اس قسم کی دوسری بنیا دوں پر ایک انسان اور دوسرے انسان میں جو فرق کیا گیا ہے وہ سب مٹ جاتا ہے ۔ ہر انسان بندہ بن جاتا ہے اور ایک خدا سب کا معبود ۔ خدا کو پانے سے پہلے آدمی ایک انسان کو دوسرے انسان کی نسبت سے دیکھتا ہے ۔ یہ چیز انسانوں میں تفریق کی ذہنیت پیدا کرتی ہے ۔ کیوں کہ وہ پاتا ہے کہ بظاہر ہر ایک انسان اور دوسرے انسان میں فرق ہے ۔ کوئی کمزور ہے اور کوئی طاقت ور ۔ کوئی غریب ہے اور کوئی دولت مند ۔ کوئی چھوٹا ہے اور کوئی بڑا ۔ مگر یہ تمام فرق صرف اس وقت تک ہیں جب تک انسان کو انسان کی نسبت سے دیکھا جائے ۔ جب انسان کو خدا وند عالم کی نسبت سے دیکھا جانے لگے تو سارے فرق اچانک ختم

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page