Urdu book · اسلامی تعلیمات

اسلام کی آفاقیت

Urdu book, p. 138

By Maulana Wahiduddin Khan

ہو جاتے ہیں۔ کیوں کہ خدا کے مقابلہ میں کوئی طاقت ور نہیں، خدا کے مقابل میں کوئی دولت مند نہیں۔ خدا تمام کائنات کا خالق و مالک ہے ۔ خدا کے مقابلہ میں بڑا بھی اتنا ہی چھوٹا ہے جتنا کوئی چھوٹا ۔ خدا کی عظمت اتنی زیادہ ہے کہ جب وہ سامنے آجاۓ تو اس کے مقابلہ میں تمام انسان اپنی عظمت کھو دیتے ہیں ، اس کے بعد تمام کے تمام انسان یکساں ہو کر رہ جاتے ہیں۔ سورج ظاہر نہ ہو تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چراغ کم روشن ہے اور سرچ لائٹ زیادہ روشن مگر جب سورج اپنی تابانیوں کے ساتھ ظاہر ہو جاۓ تو چراغ اور سرچ لائٹ کا فرق مٹ جاتا ہے۔ اب ایک طاقت ور بلب بھی اتنا ہی بے نور نظر آنے لگتا ہے جتنا ایک معمولی چراغ۔ سورج کے سامنے ایک اور دوسرے میں کوئی فرق نہیں۔ توحید کا عقیدہ آدمی کے اندر یہی وسیع ذہن پیدا کرتا ہے۔ وہ ایک عظیم تر بڑائی کے مقابلہ میں تمام دوسری بڑیائیوں کا خاتمہ کر دیتا ہے ۔ اب ایسا ہو جاتا ہے کہ جس خدا کی طرف ایک انسان دوڑتا ہے اسی خدا کی طرف سارے انسان دوڑنے لگتے ہیں۔ جس خدا کے سامنے ایک انسان اپنی بڑائی کو چھوڑتا ہے ۔ اسی کے سامنے تمام انسان اپنی بڑائی کو چھوڑنے والے بن جاتے ہیں۔ توحید کے بغیر ہر انسان کی توجہ کا مرکز الگ ہوتا ہے، توحید کے تحت ہر آدمی کی توجہ کا مرکز ایک ہو جاتا ہے ۔ یہ بلاشبہ سب سے بڑی آفاقیت ہے، اس سے بڑی آفاقیت اس دنیا میں کوئی اور نہیں ہو سکتی۔ عرب قوم ہزاروں سال سے عرب کے جغرافیہ میں آباد تھی۔ مگر تاریخ میں اس کا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page