Urdu book · اسلامی تعلیمات

بنیادی مسئلہ

Urdu book, p. 28

By Maulana Wahiduddin Khan

دنیا میں اور کوئی نہیں۔ آخری بات اوپر جو کچھ بیان کیا گیا ہے، اب آخر میں پھر ایک بار اس کو اپنے ذہن میں دُہرا لیجئے۔ آپ کی زندگی ایک نہایت طویل اور مسلسل زندگی ہے۔ موت اس زندگی کی آخری حد نہیں ہے بلکہ وہ اس کے دوسرے دَور کی ابتدا ہے۔ موت ہماری زندگی کے دو مرحلوں کے درمیان حدِ فاصل قائم کرتی ہے۔ اس کو مثال کے طور پر یوں سمجھیے کہ کسان ایک فصل بوتا ہے، اس پر کوشش کرتا ہے، اپنا سرمایہ اس میں لگاتا ہے۔ یہاں تک کہ فصل تیار ہو کر سوکھ جاتی ہے۔ اس وقت وہ اسے کاٹ لیتا ہے تاکہ اس سے غلہ حاصل کرکے اپنی سال بھر کی خوراک کا انتظام کرے۔ فصل کا کٹنا فصل کے ایک دور کا ختم ہونا اور اس کے دوسرے دور کا آغاز ہونا ہے۔ اس سے پہلے بونا اور فصل کو تیار کرنا تھا۔ اس کے بعد اس کا پھل حاصل کرنا اور اس سے اپنی ضرورت پوری کرنا ہے۔ فصل کٹنے سے پہلے صرف کوشش اور خرچ تھا اور فصل کٹنے کے بعد صرف اپنی محنت کا نتیجہ پانا اور اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔ ٹھیک یہی حال ہماری زندگی کا بھی ہے۔ ہم اس دنیا میں اپنی آخرت کی فصل تیار کر رہے ہیں۔ ہم میں سے ہر شخص آخرت میں اپنا ایک کھیت رکھتا ہے جس میں وہ یا تو کاشت کر رہا ہے یا اس کو خالی چھوڑے ہوئے ہے۔ اس نے یا تو خراب بیج استعمال کئے ہیں یا اچھے بیج ڈالے ہیں۔ اس نے بیج ڈال کر یا تو اسے چھوڑ دیا ہے یا وہ بیج ڈالنے کے بعد مسلسل اس کی نگرانی کر رہا ہے۔ اس نے یا تو کانٹوں کی فصل بوئی ہے یا پھل اور پھول اگائے ہیں۔ وہ یا تو اپنی ساری قوت اس کھیتی کو بہتر بنانے میں لگائے ہوئے ہے یا دوسرے غیر متعلق مشاغل اور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page