اللہ والے
Urdu book, p. 9
By Maulana Wahiduddin Khan
اس پر گزر رہا ہے وہ اس سے چوکنے والا نہ تھا اور جو کچھ اس پر نہیں گزرا وہ اس پر گزرنے والا نہ تھا۔ وہ صبر و استقامت میں ہاتھی سے زیادہ طاقت ور ثابت ہوئے۔ خلافت عباسی کے زمانہ میں خلق قرآن کا فتنہ اٹھا۔ اس وقت معتزلہ کے عقیدہ سے اختلاف کے نتیجہ میں امام احمد بن حنبل کو سخت سزائیں دی گئیں مگر وہ اپنے مسلک پر قائم رہے۔ حافظ ابن حجر ضرب کی نوعیت کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ہاتھی کو بھی اگر اس طرح مارا جاتا تو وہ بھاگ جاتا (لو ضرب الفیل لهرب) دعوت کا کام سب سے زیادہ قیمتی کام ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تمھارے ذریعہ سے ایک آدمی کو ہدایت دے دے تو یہ تمھارے لئے ان تمام چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے (لان یهدى الله بك رجلاً واحداً خير لك مما طلعت عليه الشمس۔ وفى رواية : خير لك من حمر النعم) داعی لوگوں کا خیر خواہ ہوتا ہے خواہ وہ سرکشی کریں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ۲۰ دن سے زیادہ مدت تک طائف کا محاصرہ کیا۔ جب مسلمانوں کے لئے وہ مشکل ہو گیا تو آپ نے واپسی کا حکم دیا۔ ایک شخص نے آپ سے کہا: اے خدا کے رسول، ثقیف کے لئے بد دعا کیجئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور کہا: اے اللہ، ثقیف کو ہدایت دے اور ان کو مسلمان کر کے واپس لا (اللهم اهد ثقيفا وائت بهم مسلمین) اسی طرح آپ سے کہا گیا کہ قبیلہ دوس سرکش اور منکر ہو گیا ہے، اس کے خلاف بد دعا کیجئے۔ آپ نے فرمایا: اے اللہ قبیلہ دوس کو ہدایت دے اور ان کو مومن بنا کر لا (اللهم اهد دوسا وائت بهم مومنین) وہ نیکی نیکی نہیں جس سے فخر اور بڑائی کا جذبہ پیدا ہو ابن عطار اللہ اسکندری نے اپنی کتاب الحکم میں کہا ہے: ایسا گناہ جس سے پستی اور عجز پیدا ہو وہ اس نیکی سے بہتر ہے جس سے فخر اور گھمنڈ پیدا ہو (رُبَّ معصية اورثت ذلاً وانكساراً خير من طاعة اورثت عزاً واستكباراً) اللہ کی یاد تمام اعمال کا خلاصہ ہے حضرت ابو درداء سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو نہ بتاؤں کہ کون سا عمل سب سے بہتر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader