اخلاص
Urdu book, p. 50
By Maulana Wahiduddin Khan
اس کے ساتھیوں نے کہا: یہ چیز اب رکنے والی معلوم نہیں ہوتی (هذا أمر قد توجّه، تفسیر ابن کثیر) وہ لوگ ظاہری طور پر اسلام میں داخل ہوگئے، مگر چونکہ وہ اس معاملہ میں مخلص نہ تھے اس کے بعد بھی وہ اسلام کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔ چھوٹا کام کسی کو چھوٹا نہیں بناتا خلیفہ عمر بن عبدالعزیز ایک روز رات کو کسی سے گفتگو کر رہے تھے۔ دیر ہوگئی تو چراغ بجھنے لگا۔ آدمی نے کہا کہ میں ملازم کو جگا دیتا ہوں، وہ تیل ڈال دے گا۔ آپ نے ملازم کو جگانے سے منع فرمایا، خود اٹھ کر تیل لائے اور چراغ میں ڈال دیا۔ اس کے بعد آپ نے کہا: تیل ڈالنے سے پہلے بھی میں عمر بن عبدالعزیز تھا اور اب بھی عمر بن عبدالعزیز ہوں (سیرت عمر بن عبدالعزیز) تعلقات میں بگاڑ کے باوجود حقوق میں کمی نہ کرنا خلیفہ ثانی عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ایک شخص سے کہا کہ مجھے تم سے محبت نہیں۔ آدمی نے کہا: کیا میرے حقوق میں آپ کو کوئی کمی کر دیں گے۔ حضرت عمر نے کہا نہیں۔ آدمی نے کہا: پھر اس کے بعد محبت سے صرف عورتیں ہی خوش ہو سکتی ہیں (ان عمر بن الخطاب قال لرجل: انى لا احبک، فقال انقصنی شیئاً من حقی - قال لا - قال - فما يضر ح بالحب بعد هذا النساء) اللہ کے دئے پر راضی ہونا اور ہمیشہ طالب علم رہنا حضرت ابو قلابہ سے کسی نے پوچھا کہ سب سے زیادہ غنی کون ہے۔ انھوں نے جواب دیا : جو اس چیز پر راضی ہو جائے جو خدا نے اس کو دی ہے۔ پوچھنے والے نے پھر پوچھا کہ سب سے بڑا عالم کون ہے۔ انھوں نے جواب دیا : وہ شخص جو دوسروں کے علم سے اپنے علم میں اضافہ کرتا ہے۔ آدمی اسی چیز کو کھور رہا ہے جس کو وہ پانا چاہتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جنت کی مانند کوئی چیز نہیں دیکھی جس کا چاہنے والا سو گیا ہو۔ اور میں نے جہنم کی مانند کوئی چیز نہیں دیکھی جس سے بھاگنے والا سو گیا ہو (رمادایت مثل الجنة نام طالبها وما نايت مثل النار نام هار بها) کسی سے برائی پہنچے تو اس کو اللہ کے حوالے کر دینا امام زین العابدین (س ۹ - ۳۸ھ) حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے تھے۔ حضرت حسین کی اولاد میں آپ تنہا شخص تھے جو کربلا کی جنگ سے محفوظ واپس آگئے ۔ امام زین العابدین سے کسی نے کہا کہ فلاں شخص آپ کی برائی کرتا ہے اور آپ پر تہمت لگاتا ہے۔ آپ نے کہا کہ مجھ کو اس شخص کے پاس لے چلو۔ جب آپ اس آدمی کے پاس پہنچے تو آپ نے سلام علیک کے بعد اس سے کہا : اے شخص ، جو کچھ تو نے میرے بارے میں کہا اگر وہ صحیح ہے تو میں اللہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مجھے کو معاف کر دے۔ اور اگر تو نے جو کچھ کہا ہے وہ غلط ہے تو میں اللہ سے درخواست

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader