Urdu book · اسلامی زندگی

آداب کلام

Urdu book, p. 93

By Maulana Wahiduddin Khan

مومن نرم مزاج والا انسان ہوتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اس آدمی پر رحم فرمائے جو خریدتے اور بیچتے وقت نرم ہو اور قرض کا تقاضا کرتے ہوئے نرمی کا طریقہ اختیار کرے (رحم اللہ رجلا سمحا اذا باع واذا اشتری واذا اقتضی) زبان شر ہے اور زبان خیر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بھلی بات کہو تم فائدہ حاصل کرو گے اور شر سے خاموشی برتو تم محفوظ رہو گے (قولوا خیر اغتنموا واسکتوا عن شر تسلموا، طبرانی) ہر چیز پر صبر وشکر کے ساتھ راضی رہنا حضرت ابوایوب انصاری سے ایک شخص نے پوچھا کہ پیغمبر اسلام کا مزاج کیسا تھا۔ انھوں نے جواب دیا کہ آپ کا حال یہ تھا کہ آپ نے کبھی کسی کھانے کی فرمائش نہیں کی اور جو کھانا آپ کے سامنے پیش کیا گیا، آپ نے کبھی اس کی برائی نہ کی، وفار الوفار جلدا) ٹکرائو کرنے سے پہلے اپنی طاقت کا جائزہ لو حضرت عبداللہ بن عمر کہتے ہیں کہ میں نے حجاج کو خطبہ دیتے ہوئے سنا۔ اس نے ایک ایسی بات کہی جو مجھے اچھی نہ لگی۔ میں نے چاہا کہ اس کی تردید کروں۔ مگر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول یاد آگیا کہ مومن کے لئے مناسب نہیں کہ اپنے آپ کو ذلیل کرے۔ حضرت ابن عمر کہتے ہیں کہ میں نے کہا اے خدا کے رسول، کوئی شخص کس طرح اپنے آپ کو ذلیل کرتا ہے ، آپ نے فرمایا کہ ایسی آفت سے چھیڑ کرے جس سے مقابلہ کی طاقت نہ رکھتا ہو۔ (لا ینبغی للمومن ان یذل نفسه قال قلت يارسول الله، كيف يذل نفسه۔ قال يتعرض من البلاء لما لا يطيق، رواه البزار والطبرانی) مومن کی زبان کیسی زبان ہوتی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مومن نہ کسی کو طعنہ دیتا ہے، نہ وہ کسی کو لعنت کرتا ہے، نہ وہ فحش گوئی کرتا ہے اور نہ وہ بدزبانی کرنے والا ہوتا ہے (لیس المومن بالطعان ولا اللعان ولا الفاحش ولا البذی، ترمذی) اچھا مسلمان وہ ہے جو کردار میں اچھا ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون مسلمان سب سے افضل ہے۔ آپ نے فرمایا: وہ جس کی زبان اور جس کے ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں (من سلم المسلمون من لسانه ويدە، متفق علیہ)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page