چند مثالیں
Urdu book, p. 132
By Maulana Wahiduddin Khan
کا مطالعہ کرے اور اس کا فوٹو لے کر زمین پر بھیجے ۔ اس راکٹ کا نام یہ تھا: Cosmic Background Explorer اس تحقیق کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کا تجزیہ کرنے سے بگ بینگ کے نظریے پر مزید روشنی پڑی ہے۔ اُس نے اس نظریے کو اسٹرانگ سپورٹ (strong support) دی ہے، اور کائنات کی عمر کا حتمی تعیین کر دیا ہے۔ اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ بگ بینگ کا واقعہ 13 بلین سال پہلے ہوا۔ رپورٹ کے الفاظ یہ ہیں: It helped pinpoint the age of the universe, and supported the Big Bang theory of its birth (The Times of India, October 4, 2006, p. 17). بگ بینگ کا نظریہ ابتدائی طور پر بیسویں صدی عیسوی کے رُبع اول میں دریافت ہوا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ کائنات کا آغاز ایک عظیم انفجار (explosion) سے ہوا۔ اس کے بعد اس نظریے پر کام ہوتا رہا، یہاں تک کہ اب یہ نظریہ ایک ثابت شدہ واقعہ بن چکا ہے۔ بگ بینگ کا نظریہ، علم العقائد یا تھیالوجی کے اعتبار سے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ اس سے خالص انسانی علم کی سطح پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ کائنات ابدی نہیں ہے، بلکہ وہ ایک وقت خاص پر پیدا ہوئی۔ اس کی یہ پیدائش ایک بہت بڑے دھماکے کے ذریعے ہوئی ۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ یہ سب کچھ اتفاقی طور پر نہیں ہو سکتا۔ اس کو وقوع میں لانے کے لیے ایک خارجی عامل (external factor) درکار ہے۔ اس طرح بگ بینگ کا واقعہ اس نظریے کے حق میں ایک مضبوط منطقی سپورٹ بن گیا ہے کہ اس کائنات کو ایک پیدا کرنے والے نے پیدا کیا۔ بگ بینگ کا واقعہ معلوم ہونے کے بعد اس کی کوئی دوسری نظریاتی تو جیہ ممکن نہیں۔ 3۔ کائنات کی ترکیب اس طرح ہوئی ہے کہ یہاں ہر صداقت (truth) کا مادی مظاہرہ (physical demonstration) پایا جاتا ہے۔ اس طرح ایک غور کرنے والے انسان کے لیے تمام غیر مرئی صداقتیں (invisible truths) مرئی سطح (visible level) پر قابلِ فہم بن

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader