Urdu book · اظہارِ دین

قرآن کی تصدیق

Urdu book, p. 159

By Maulana Wahiduddin Khan

ذکر کر کے اس نوعیت کی دوسری تمام مادی چیزوں کی طرف اشارہ کر دیا گیا ہے، یعنی ’فتق‘ کے واقعے کے بعد تمام پارٹیکل میں کمیت کا پیدا ہونا اور پھر پارٹیکل کا مجتمع ہو کر تمام چیزوں کا وجود میں آنا۔ قرآن، سائنس کی کتاب نہیں ہے، البتہ قرآن میں مظاہر فطرت کے بہت سے حوالے دیے گئے ہیں جو کہ سائنس کا موضوع تحقیق ہیں۔ قرآن کا مقصد صرف یہ ہے کہ فطرت میں موجود آیات (signs) کا حوالہ دے کر قرآن کی آئیڈیالوجی کو علمی طور پر ثابت کرنا۔ اس طرح قرآن میں فطرت کے بہت سے مظاہر کے متفرق حوالے (fragmentary references) دیے گئے ہیں۔ ان حوالوں کے بارے میں قدیم زمانے میں کچھ معلوم نہ تھا۔ گویا کہ قرآن میں یہ حوالے مستقبل کی انسانی نسلوں کو شامل کرتے ہوئے دیے گئے تھے۔ اس طرح انسان کے لیے یہ ممکن ہو گیا کہ وہ قرآن کے ان حوالوں کا تقابل بعد کے حالات سے کر کے قرآن کی صداقت کی تصدیق حاصل کرے۔ ان لوگوں کا تھا۔ بعد کے حالات سے مران ان کے خدا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page