Urdu book · اظہارِ دین

پیشہ باد به زیر سپر بو قلموں!

Urdu book, p. 174

By Maulana Wahiduddin Khan

سے پاک ہوگی۔ ایسی حالت میں یہ بات بالکل واضح ہے کہ جنت میں کوئی ایسا شخص جگہ نہیں پاسکتا جو اپنے اقتدار کو فساد کے لیے استعمال کرے ۔ حقیقت یہ ہے کہ جنت کے اس ماحول میں صرف اُن لوگوں کو داخل کیا جائے گا جو موت سے پہلے کے عرصۂ حیات میں یہ ثابت کر چکے ہوں کہ وہ اتنے زیادہ باشعور ہیں کہ کوئی بڑی سے بڑی چیز بھی انھیں اس پر آمادہ نہیں کر سکتی کہ وہ اپنے اقتدار کو کسی معمولی درجے میں بھی فساد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ ہر انسان کے ساتھ دو فرشتے ہر لمحہ موجود رہتے ہیں جو اس کی زندگی کے ہر واقعے کو ریکارڈ کرتے رہتے ہیں، خواہ وہ نیت ہو، یا قول، یا عمل ۔ اس معاملے کو اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ فرشتے ہر لمحہ انسان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اگر وہ صحیح کام کرتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر پر اس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھ دیتے ہیں کہ یہ شخص جنت کا مستحق ہے: He is a deserving candidate for Paradise. اس کے برعکس، اگر وہ دیکھتے ہیں کہ آدمی غلط کام کر رہا ہے تو وہ اپنے رجسٹر میں یہ اندراج کر لیتے ہیں کہ ــ یہ شخص جنت میں داخلے کا استحقاق نہیں رکھتا: He is not a deserving candidate for Paradise. یہی تمام انسانوں کی کہانی ہے۔ ہر عورت اور مرد کا معاملہ اسی قانونِ الہی کے تحت ہے۔ کامیاب انسان وہ ہے جو اس حقیقت کو ہر وقت اپنے سامنے رکھے اور دنیا میں انتہائی محتاط زندگی گزارے۔ اس کے برعکس، وہ لوگ نا کام ہیں جو اس حقیقت کو بھلا کر زندگی گزاریں اور نتیجہتاً ابدی تباہی میں مبتلا ہو کر رہ جائیں ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page