Urdu book · اظہارِ دین

اظہارِ دین

Urdu book, p. 245

By Maulana Wahiduddin Khan

پیدا ہوئے اور امریکا میں 1978 میں ان کی وفات ہوئی۔ وہ عربی زبان اور اسلامی علوم کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ امریکا کی کئی یونیورسٹیوں میں عربی زبان اور مشرقی علوم کے پروفیسر رہے ہیں۔ ان کی ایک مشہور کتاب عرب تاریخ پر ہے۔ اُس کا نام یہ ہے : History of the Arabs ان کی یہ کتاب پہلی بار 1937 میں چھپی۔ اس کتاب میں انھوں نے پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب (companions) کے تذکرے کے تحت لکھا ہے کہ — پیغمبرِ اسلام کی وفات کے بعد ایسا معلوم ہوا جیسے عرب کی بنجر زمین جادو کے ذریعے ” ہیرویوں کی نرسری‘‘ میں تبدیل کردی گئی ہو، ایسے ہیرو جن کے مثل ، تعداد یا نوعیت میں، کہیں اور پانا سخت مشکل ہے : After the death of the prophet sterile Arabia seems to have been converted as if by magic into a nursery of heroes the like of whom, both in numbur and quality, is hard to find anywhere. (p. 142) مستقبل کی دنیا موجودہ زمانے میں دو مختلف آئیڈیالوجی ابھری — سیکولر آئیڈیالوجی اور مذہبی آئیڈیالوجی۔ سیکولر آئیڈیالوجی سے مراد وہ آئیڈیالوجی ہے جو خالص انسانی عقل (reason) کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں، مذہبی آئیڈیالوجی وہ ہے جو پیغمبر کی رہنمائی کے تحت بنی۔ موجودہ زمانے کا یہ ایک عجیب ظاہر ہ ہے کہ سیکولر آئیڈیالوجی اب اپنی ناکامی کے آخری دور میں پہنچ چکی ہے۔ اس کے برعکس، تمام قرائن (clues) بتا رہے ہیں کہ مذہبی آئیڈیالوجی نئی صبح کی مانند انسان کے اوپر طلوع ہونے والی ہے، بلکہ وہ طلوع ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ جدید مادی ترقیوں کے بعد سیکولر مفکرین نے یہ یقین کر لیا کہ بہت جلد ہمارے سیارہ زمین (planet earth) پر وہ بہتر دنیا بننے والی ہے، جس کا خواب ہزاروں سال سے انسان دیکھتا رہا ہے۔ اس آئیڈیالوجی کی ایک نمائندہ کتاب فیوچر شاک (Future Shock) ہے، جس کو اُس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page