Urdu book · اظہارِ دین

اظہارِ دین

Urdu book, p. 259

By Maulana Wahiduddin Khan

اور چاند تین انتہائی مختلف سائز کے متحرک اجرام ہیں۔ مگر وسیع خلا میں اُن کو ایک ناقابلِ قیاس حساب کے ذریعے ایک خاص پوزیشن کے تحت ایک سیدھ میں لایا جاتا ہے، اسی خاص پوزیشننگ کے نتیجے میں سورج گرہن اور چاند گرہن واقع ہوتا ہے: Eclipse is a result of unimaginably well-calculated aligning of three different moving bodies in the vast sapce. دعوت کا نیا دور سیرت کے موضوع پر راقم الحروف کی کتاب ’پیغمبر انقلاب‘ پہلی بار 1982 میں چھپی۔ اُس میں میں نے ایک حدیث نقل کرتے ہوئے لکھا تھا۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ بدر کے موقع پر اپنے اصحاب کو ’العصابہ‘ (صحیح مسلم، حدیث نمبر (1763) سے تعبیر کیا تھا۔ میں نے لکھا تھا کہ یہ العصابہ کوئی سادہ گروہ نہ تھا، بلکہ یہ وہ گروہ تھا، جس پر ڈھائی ہزار سالہ تاریخ منتہی ہوئی تھی۔ اِس طرح اُس کے افراد اِس قابل ہوئے کہ تاریخ میں وہ ایک عظیم انقلابی دور کا آغاز کریں۔ اصحابِ رسول نے نبوت محمدی کے اظہارِ اوّل کے لیے کام کیا تھا۔ اب نبوت محمدی کے اظہارِ ثانی کا زمانہ ہے۔ اس دوسرے رول کے لیے آج پھر ایک العصا بہ درکار ہے۔ اسی دوسرے العصابہ کو حدیث میں ’اخوان رسول‘ کہا گیا ہے۔ یہ دوسرا العصابہ وہ ہوگا، جس پر پچھلی ہزار سالہ تاریخ منتہی ہوئی ہو۔ جیسا کہ میں نے اپنے دوسرے مضامین میں واضح کیا ہے، پہلے دورِ تاریخ کا آغاز ہاجرہ اُم اسماعیل نے چار ہزار سال پہلے کیا تھا۔ اس تاریخی عمل کی تکمیل میں ڈھائی ہزار سال لگے۔ اس کے بعد اس تاریخی نسل میں محمد بن عبداللہ بن عبد المطلب پیدا ہوئے۔ اسی تاریخی نسل سے اصحاب رسول نکلے، جنھوں نے پیغمبر کا ساتھ دے کر پہلے دور کا کارنامہ انجام دیا۔ اصحابِ رسول نے جس دورِ تاریخ کا آغاز کیا تھا، تقریباً ڈیڑھ ہزار سال میں وہ اپنے نقطۂ کمال پر پہنچ چکا ہے۔ اب دوبارہ اس نئی نسل سے ایک فرد اٹھے گا، جس کو حدیث میں ’المہدی‘ کا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page