Urdu book · اظہارِ دین

منفی رائے کا سبب

Urdu book, p. 285

By Maulana Wahiduddin Khan

اہل مغرب کی جدید تاریخ کا ایک حصہ وہ تھا جو سائنسی علم یا عقلی علم (rational knowledge) سے تعلق رکھتا تھا، کیوں کہ اسلام خود پورے معنوں میں ایک عقلی مذہب (rational religion) ہے۔ جدید سائنسی علم کا یہ حصہ پوری طرح اسلام کے موافق تھا۔ اسی کے ساتھ بشری کمزوری کی بنا پر دواور ظاہر ہے وجود میں آئے جو عام طور پر ہر قوم میں وجود میں آتے ہیں ۔ ایک ، حقیقتوں کی غلط توجیہ (misinterpretation) اور دوسرے، آزادی کا غلط استعمال (misuse of freedom)۔ یہ دونوں چیزیں بلاشبہ قابل اعتراض تھیں ، مگر وہ اہل مغرب کی انسانی کمزوریاں تھیں، وہ خود مغربی سائنس کا حصہ نہ تھیں۔ مگر مسلمان اپنے تعصب کی بنا پر اس فرق کو سمجھ نہ سکے، وہ غلط توجیہہ یا آزادی کے غلط استعمال کی طرح خود مغربی سائنس کو بھی منفی نظر سے دیکھنے لگے۔ مثال کے طور پر مغربی دنیا میں برہنگی (nudity) کا کلچر ہے ۔ یہ بات بطور واقعہ درست نہیں ہے، مگر اس کا تعلق فکرِ مغرب سے نہیں ہے، بلکہ اس کا تعلق آزادی کے غلط استعمال سے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے امتحان کی مصلحت کی بنا پر انسان کو آزادی دی ہے۔ انسان کو خود اللہ کے تخلیقی منصوبے کے مطابق ، یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ چاہے تو اپنی آزادی کا غلط استعمال کرے یا چاہے تو وہ اس کا درست استعمال کرے ۔ تاریخ بتاتی ہے کہ ہر دور میں انسان اپنی آزادی کا غلط استعمال کرتا رہا ہے، اسی طرح موجودہ زمانے میں بھی ۔ البتہ موجودہ زمانے میں ڈگری کے اعتبار سے اس میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ اسی طرح مغربی دنیا میں شراب کا رواج بھی آزادی کے غلط استعمال سے تعلق رکھتا ہے۔ خود فکر مغرب سے اس کا براہِ راست کوئی تعلق نہیں، وغیرہ۔ اس سلسلے میں دوسرا معاملہ غلط توجیہہ (misinterpretation) کا ہے۔ موجودہ زمانے میں مغربی دنیا میں کئی نظریات وجود میں آئے ۔ مثلاً ڈارون ازم (Darwinism)، فرائڈ ازم (Freudism) اور مارکس ازم (Marxism)، وغیرہ ۔ یہ نظریات بلاشبہ اسلام کی تعلیمات کے خلاف تھے، مگر یہ نظریات فکر مغرب کا براہ راست حصہ نہیں ہیں، بلکہ وہ زندگی کی غلط توجیہہ سے وجود میں آئے ہیں ۔ ہم کو یقیناً دلائل کی بنیاد پر ان نظریات کی تردید کرنا چاہیے، مگر یہ درست نہیں کہ ہم ان

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page