متوازی عمل
Urdu book, p. 324
By Maulana Wahiduddin Khan
زمانے میں نہ عالم اکبر (macro world) کو دیکھنے کے لیے دوربین موجود تھی اور نہ عالم اصغر (micro world) کو دیکھنے کے لیے خورد بین دستیاب تھی۔ موجودہ زمانے میں اعلیٰ سائنسی نوعیت کے مشاہدے اور تجربے کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ کائنات میں نہایت اعلیٰ درجے کی ذہین ڈیزائن موجود ہے۔ یہ دریافت اس مذہبی تصور کو یقینی بنادیتی ہے کہ یہ کائنات ایک باشعور خالق کی ایک باشعور تخلیق ہے۔ ملاحظہ ہو: The Intelligent Universe by Fred Hoyle 2- شہادت کا دوسرا پہلو وہ ہے جس کا تعلق عالمی دعوت (global dawah) سے ہے۔ اسلام اول دن سے سارے انسانوں کے لیے ایک دینِ رحمت کی حیثیت رکھتا تھا، لیکن اسلام کے پیغام کو سارے انسانوں تک پہنچانا قدیم زمانے میں ذرائع کے اعتبار سے عملاً ممکن نہ تھا۔ موجودہ زمانے میں مغربی سائنس نے پہلی بار اُن تمام ذرائع کو انسان کی دسترس میں دے دیا جن کو استعمال کر کے اسلام کی عالمی دعوت کو ایک واقعہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس کی ایک مثال موجودہ زمانے میں اُس ذریعے کی ایجاد ہے جس کو الیکٹرانک کمیونکیشن کہا جاتا ہے۔ یہ دریافت اب نہایت ترقی یافتہ سائنس بن چکی ہے۔ اِس دریافت کا ایک جز موبائل فون ہے۔ اِس دریافت کے تحت موجودہ زمانے میں وہ آلہ تیار ہو گیا ہے جس کو اسمارٹ فون (smartphone) کہا جاتا ہے۔ یہ اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ ہر آدمی اس کو اپنی جیب میں رکھ سکتا ہے۔ اسمارٹ فون میں بظاہر لامحدود گنجائش (capacity) ہوتی ہے۔ موجودہ زمانے میں تمام بڑے بڑے ادارے اپنے کتابوں کو اپ لوڈ کر کے انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون پر ڈال رہے ہیں۔ اِس دریافت نے ایک نئے دعوتی امکان کو واقعہ بنا دیا ہے۔ اب یہ ممکن ہو گیا ہے کہ قرآن کے ترجمے مختلف زبانوں میں تیار کیے جائیں۔ یہ ترجمے ایسی زبان میں ہوں جو قاری کے لیے بہ آسانی قابل فہم ہوں۔ پھر قرآن کے ان ترجموں کو انٹرنیٹ پر ڈال دیا جائے اس کے بعد زمین پر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader