متوازی عمل
Urdu book, p. 334
By Maulana Wahiduddin Khan
جمہوریت کی یہ تحریک 1789ء میں ایک باقاعدہ سیاسی واقعہ بن گئی، جب کہ یورپ میں وہ واقعہ پیش آیا جس کو انقلاب فرانس (French Revolution) کہا جاتا ہے۔ انقلاب فرانس نے اصولی طور پر بادشاہت (kingship) کے نظام کا خاتمہ کر دیا اور جمہوریت کو ایک سیاسی نظام کی حیثیت سے بالفعل قائم کر دیا۔ یہ تاریخی عمل 1948 میں آخری طور پر مکمل ہو گیا ، جب کہ اقوام متحدہ (UNO) کا باضابطہ قیام عمل میں آیا اور دنیا کی تمام قومیں باضابطہ طور پر اقوامِ متحدہ کی ممبر بن گئیں۔ اس ادارے کے تحت دنیا کی تمام قوموں نے اس عہد نامے پر دستخط کردئے ۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ استبدادی ماڈل اب آخری طور پر غیر مطلوب ماڈل قرار پا گیا اور جمہوری ماڈل کو عملاً مسلمہ ماڈل کی حیثیت دے دی گئی۔ جمہوری ماڈل جمہوریت کی تعریف (definition) عام طور پر اس طرح کی جاتی ہے ۔ عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے، عوام کے لیے : Government of the people, by the people, for the people یہ تعریف جمہوریت کے صرف ظاہری ڈھانچے کو بتاتی ہے۔ اس سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ جمہوریت کے حقیقی فوائد کیا ہیں اور انسانی زندگی کے حق میں اس کے دور رس نتائج کیا پیدا ہوئے۔ جمہوریت اپنی اصل حقیقت کے اعتبار سے، اُس سے بہت زیادہ ہے جیسا کہ مذکورہ تعریف کے مطابق نظر آتی ہے۔ جمہوریت کا اصل فائدہ یہ ہے کہ اس نے اُن تمام رکاوٹوں کو ختم کر دیا جو قدیم غیر جمہوری نظام کے تحت انسان پر عائد تھیں۔ جمہوریت نے کامل معنوں میں، انسان کو فکر و خیال کی آزادی دے دی۔ انسان اپنے فطری وجود کے اعتبار سے، امکانات کی ایک کائنات اپنے اندر رکھتا ہے۔ ان انسانی امکانیات (potentials) کو انفؤلڈ (unfold) کرنے کے لیے صرف ایک چیز کی ضرورت ہے اور وہ ہے کامل آزادی۔ قدیم زمانے میں اِس انسانی آزادی پر پابندی لگی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader