قرآن کا بیان
Urdu book, p. 413
By Maulana Wahiduddin Khan
(peaceful method) اختیار کیا جائے، تو اُس کے بعد موافق نتیجے کا نکلنا یقینی ہو جاتا ہے۔ اِس کے بعد فرمایا کہ : لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ (48:2) ــ یعنی، تاکہ اللہ تمھاری اگلی اور پچھلی خطائیں معاف کردے۔ اِس آیت میں ’ذنب‘ کا لفظ ہے۔ ’ذنب‘ کے لفظی معنی گناہ (sin) کے ہوتے ہیں۔ مگر یہاں ’ذنب‘ کا لفظ اپنے معروف معنی کے اعتبار سے نہیں ہے، بلکہ وہ شدتِ اظہار کے لیے استعمال ہوا ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ٹکراؤ کا طریقہ چھوڑ کر یک طرفہ امن کی طرف رہنمائی کی تو تمھارے اندر اس کے درست ہونے پرشک کیوں پیدا ہوا۔ جیسا کہ روایات میں آیا ہے، صحابہ نے اِس معاہدے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ حضرت عمر فاروق نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ : لَمْ نُعْطِيَ الدَّنِّيَّةَ فِي دِينِنَا (صحیح البخاری، حدیث نمبر 2732) ــ یعنی، ہم اپنے دین کے بارے میں ذلت کا طریقہ کیوں اختیار کریں۔ اِس طرح یہاں ’مغفرت‘ سے مراد معروف معنی میں بخشش (salvation) نہیں ہے، بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ تحریک توحید کے دوران اہل ایمان سے تدبیر کے اعتبار سے جو خطائیں ہوئیں، اُن کو مؤثر نہ ہونے دینا، ان تدبیری خطاؤں کے باوجود آخری کامیابی کو یقینی بنانا۔ آیت میں واحد کا صیغہ (لِيَغْفِرَ لَكَ) استعمال کیا گیا ہے۔ اِس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے، مگر یہ خطاب نمائندہ ہونے کے اعتبار سے ہے، یعنی اُس وقت رسول کی حیثیت جماعتِ مسلمین کے نمائندہ کی تھی۔ گویا اس آیت میں رسول کو خطاب کرتے ہوئے پوری جماعتِ مسلمین کو مخاطب بنایا گیا ہے۔ بہ اعتبارِ حقیقت، اس سے مراد اُس وقت کے اہل ایمان کی پوری جماعت ہے۔ اِس تفسیر کا ایک قرینہ یہ ہے کہ قرآن میں اس معاملے کو ’إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ‘ کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے، حالانکہ یہ ایک معلوم حقیقت ہے کہ یہ فتح پیغمبر اسلام کی شخصی فتح نہ تھی، وہ اس وقت کی تمام جماعتِ مومنین کی اجتماعی فتح تھی۔ اس کا دوسرا قرینہ یہ ہے کہ آگے اس سورہ کی آیت نمبر 5 میں جمع کے الفاظ آئے ہیں (48:5) ــ اِس آیت میں اتمامِ نعمت سے مراد وہ چیز نہیں ہے جس کو دوسرے مقام پر اکمالِ دین (5:3) کہا گیا ہے۔ سورہ الفتح میں اتمامِ نعمت سے مراد وہ حکیمانہ تدبیر ہے جس کی تلقین حدیبیہ کے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader