Urdu book · اظہارِ دین

کائناتى معنویت کی توجیہ

Urdu book, p. 48

By Maulana Wahiduddin Khan

خدا کا وجود اور سائنس آئن اسٹائن کے بارے میں لوگوں کے درمیان کنفیوژن (confusion) پایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ آئن اسٹائن کا کیس منکرِ خدا (atheist) کا کیس تھا۔ کچھ دوسرے لوگ اس کے برعکس رائے رکھتے ہیں۔ مگر آئن اسٹائن کے مختلف بیانات کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آئن اسٹائن منکرِ خدا نہیں تھا، بلکہ وہ خدا کے وجود کے بارے میں شک کی کیفیت میں مبتلا تھا۔ 1945 میں امریکی بحریہ کے ایک جونیئر افسر گائے ریز (Guy Raner) نے خط کے ذریعہ آئن اسٹائن سے سوال کیا تھا کہ ــ کیا آپ ڈکشنری کے مفہوم کے اعتبار سے، منکرِ خدا ہیں، یعنی وہ آدمی جو خدا کے وجود میں عقیدہ نہیں رکھتا۔ اس کے جواب میں آئن اسٹائن نے لکھا کہ آپ مجھ کو لا ادریہ کہہ سکتے ہیں، مگر میں پروفیشنل قسم کے منکرِ خدا سے اتفاق نہیں رکھتا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page