Urdu book · اظہارِ دین

زوال کی آخری مثال

Urdu book, p. 544

By Maulana Wahiduddin Khan

انڈیا کے ایک مشہور اسکالر ایم این رائے (وفات 1954) نے پیغمبر اسلام اور آپ کے بعد بننے والی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ - محمد کا اس حیثیت سے اعتراف کرنا چاہیے کہ وہ تمام پیغمبروں میں سب سے بڑے پیغمبر تھے۔ اسلام کی توسیع تمام معجزات میں سب سے بڑا معجزہ ہے: Muhammad must be recognised as by far the greatest of all prophets. The expansion of Islam is the most miraculous of all miracles. (The Historical Role of Islam, by M. N. Roy, 1939, p.4) امریکی مصنف ڈاکٹر مائیکل ہارٹ نے ایک کتاب شائع کی ہے۔ اس میں انھوں نے انسانی تاریخ کے ایک سو ایسے افراد کا ذکر کیا ہے جنھوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی۔ اس فہرست میں انھوں نے پیغمبر اسلام کو نمبر ایک پر رکھا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ - آپ تاریخ کے تنہا شخص ہیں جو انتہائی حد تک کامیاب رہے ۔ مذہبی سطح پر بھی اور سیکولر سطح پر بھی: Mohammad was the only man in history who was supremely successful on the religious and secular levels. (Dr. Michael H. Hart, The 100, 1978) اسی طرح، ایک امریکی اسکالر چارلس اساوی ( وفات 2000) نے اپنی ایک کتاب میں پیغمبر اسلام کا اعتراف ان الفاظ میں کیا ہے ۔ یہ کہنا مبالغہ نہیں ہے کہ اگر کوئی ایک شخص ایسا ہے جس نے تاریخ کے دھارے کو بدل دیا، تو وہ شخص محمد تھے: It does not seem too much to say that if any one man changed the course of history, that man was Muhammad. (Muhammad's Historical Role, by Charles Issawi, 1950, p. 95) اس طرح کے بہت سے سیکولر مصنفین اور غیر مسلم محققین ہیں جنھوں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ نہایت شان دار الفاظ میں کیا ہے ۔ پیغمبر اسلام کے مشن کے ذریعے تاریخ میں جو انقلابی دور آیا، وہ اتنا عظیم تھا کہ تمام اہل علم نے اس کا اعتراف کیا، خواہ وہ سیکولر اہل علم ہوں یا مذہبی اہل علم ۔ انھوں نے کثرت سے اس موضوع پر کتابیں اور مقالات شائع کیے۔ مذکورہ چند اقتباسات اس معاملے کی وضاحت کے لیے کافی ہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page