Urdu book · اظہارِ دین

زوال کی آخری مثال

Urdu book, p. 555

By Maulana Wahiduddin Khan

کے پانچ ملکوں کے درمیان بہتا ہے، یعنی ۔ گائنا (Guinea) ، مالی (Mali) ، نائجر (Niger) بینن (Benin) ، نائیجیر یا (Nigeria) ۔ اسی مثال پر دوسرے ملکوں کے بارے میں قیاس کیا جاسکتا ہے۔ اسلام کی دعوتی توسیع کا یہ عمل انیسویں صدی میں عین اُس وقت رک گیا، جب کہ پرنٹنگ پریس اور جدید مواصلات کی آمد نے اسلامی دعوت کی عالمی توسیع کا امکان بڑے پیمانے پر کھول دیا تھا۔ اس کا سبب یہ تھا کہ انیسویں صدی میں جب یہ نئے امکانات کھلتے تو عین اُسی زمانے میں ایک ”مسئلہ“ بھی پیدا ہو گیا، وہ یہ کہ مغربی تہذیب اور مغربی استعمار (Western Colonialism) نے نئے طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے مسلم ملکوں میں اپنا دبدبہ قائم کر لیا۔ اُس وقت یہ ہوا کہ تمام دنیا کے مسلمان منفی رد عمل (negative reaction) میں مبتلا ہو گئے۔ انھوں نے مغربی تہذیب اور مغربی استعمار کے خلاف لڑائی کا محاذ کھول دیا۔ کچھ لوگ تقریر اور تحریر کے ذریعے اس قومی مہم میں شریک ہو گئے، اور کچھ لوگوں نے بطور خود اس کو جہاد قرار دے کر اس کے خلاف مسلح جنگ چھیڑ دی۔ یہ صورتِ حال عملاً آج بھی باقی ہے۔ دعوت کے مواقع برباد ہو رہے ہیں اور مسلمان انتہائی ناکام طور پر قومی اور سیاسی لڑائی میں مشغول ہیں۔ اب آخری طور پر وہ وقت آ گیا ہے جب کہ ساری دنیا کے مسلمان ان تباہ کن سرگرمیوں کو مکمل طور پر ختم کر دیں اور پوری یکسوئی کے ساتھ دعوت الی اللہ کے کام میں مشغول ہو جائیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page