Urdu book · اظہارِ دین

زوال کی آخری مثال

Urdu book, p. 653

By Maulana Wahiduddin Khan

تو اُس کو تہذیب (civilization) کا سفر کہا جا سکتا ہے۔ تہذیب کا یہ سفر چلتا رہا۔ لمبی مدت کے بعد آخر کار یہ سفر جدید تہذیب (modern civilization) کے دور تک پہنچ گیا۔ اب اُس کو تیز رفتار سفر کے لیے مشین کی طاقت حاصل ہو گئی۔ جدید کمیونی کیشن کا زمانہ آیا اور جسمانی سفر کے بغیر انسان کی آواز اور اس کی متحرک تصویر ترین مسافت تک پہنچنے لگی۔ جدید انڈسٹری نے کنزمورامزم (consumerism) کا دور پیدا کیا، جب کہ راحت اور آسائش کی تمام چیزیں غلے اور سبزی کی طرح بازار میں بکنے لگیں، وغیرہ۔ اس طرح انسانی تہذیب کامیابی کے ساتھ لمبا سفر طے کرتے ہوئے آخر کار اکیسویں صدی عیسوی میں پہنچ گئی، لیکن اس آخری منزل پر پہنچ کر انسان کے لیے ایک نیا شدید تر مسئلہ پیدا ہو گیا۔ اب یہ ہوا کہ دیوار قہقہہ (laughter wall) اُن کے لیے ایک نئی قسم کی دیوار گریہ (wailing wall) بن گئی۔ اب معلوم ہوا کہ انسان نے لمبی جدوجہد کے بعد جو دنیا اپنے لیے بنائی تھی، وہ انسان کے لیے خوشیوں کی دنیا نہ تھی، بلکہ وہ صرف نئی ناقابل عبور مصیبتوں کی ایک دنیا تھی۔ چنانچہ اکیسویں صدی میں انسانی تہذیب ایک بندگی (blind alley) تک پہنچ کر انسانی تاریخ کے خاتمہ (end of history) کے ہم معنی بن گئی۔ ایسا کیوں ہوا۔ اس کا سبب بنیادی طور پر صرف ایک ہے، وہ یہ کہ خوشیوں کی ایک دنیا بنانے کے لیے ایک مکمل انڈسٹری درکار ہے۔ انسان نے لمبی جدوجہد کے بعد ایک ایسی انڈسٹری تیار کی، لیکن جب یہ انڈسٹری تیار ہو گئی تو اس کے بعد معلوم ہوا کہ یہ انڈسٹری ایک نیا ناقابل عبور مسئلہ لے کر آئی ہے۔ یہ مسئلہ فضائی کثافت (air pollution) کا مسئلہ ہے، جو کہ انسانی انڈسٹری کے ساتھ لازمی طور پر جڑا ہوا ہے۔ ہم کو اپنی مطلوب راحتوں کی دنیا بنانے کے لیے بے کثافت انڈسٹری (pollution-free industry) درکار ہے، اور بے کثافت انڈسٹری کو وجود میں لانا انسان کے لیے سرے سے ممکن ہی نہیں۔ اس طرح کثافت کے مسئلے نے عملی طور پر تہذیب کے تمام ثمرات (achievements) کی نفی کر دی ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page