Urdu book · اظہارِ دین

کائناتى معنویت کی توجیہ

Urdu book, p. 69

By Maulana Wahiduddin Khan

رہتا ہے، اور خدا کے ساتھ عالم فطرت مکمل طور پر قابل فہم بن جاتا ہے: Without God, nature is totally incomprehensible, and with God, nature becomes totally comprehensible. کائنات بلا شبہ ایک با معنی کائنات (meaningful world) ہے۔ سائنس داں وہ لوگ ہیں جو کائنات کا نہایت گہرائی کے ساتھ مطالعہ کرتے ہیں۔ وہ عام انسان کے مقابلے میں کائنات کی معنویت سے بہت زیادہ واقف ہوتے ہیں۔ چنانچہ سائنس دانوں نے عام طور پر اس کا اعتراف کیا ہے۔ سائنس داں اپنے مخصوص مزاج کی بنا پر "خدا" (God) کا لفظ بولنے سے احتراز کرتے ہیں۔ لیکن نام کے بغیر وہ اس حقیقت کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں۔ مثلاً سر جیمز جینز (وفات 1947) نے اپنی کتاب (The Mysterious Universe) میں کہا ہے کہ کائنات ایک ریاضیاتی ذہن (mathematical mind) کی شہادت دیتی ہے۔ برٹش عالم فلکیات سر فریڈ ہائل (وفات 2001) نے اس حقیقت کا اعتراف یہ کہہ کر کیا ہے کہ ہماری کائنات ایک ذہین کائنات (intelligent universe) ہے۔ امریکی سائنس داں پال ڈیویز (Paul Davis) نے اقرار کیا ہے کہ کائنات کے پیچھے ایک باشعور ہستی (conscious being) موجود ہے۔ برٹش سائنس داں سر آرتھر ایڈنگٹن (وفات 1944) نے اس حقیقت کا اعتراف یہ کہہ کر کیا ہے کہ کائنات کا مادہ ایک ذہین مادہ ہے: The stuff of the world is mind-stuff خدا کا وجود بلا شبہ اُس طرح ایک ثابت شدہ واقعہ ہے جس طرح کوئی اور ثابت شدہ واقعہ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ خدا کا وجود صرف ایک پر اسرار عقیدہ کی بات نہیں، خدا کا وجود اُس طرح ایک مسلمہ ہے جس طرح کوئی اور علمی مسلمہ۔ اب یہ سوال ہے کہ خدا ایک ہے یا کئی خدا ہیں جو کائنات کی تخلیق اور اس کے انتظام کے ذمے دار ہیں۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ خدا کا عقیدہ شرک پر مبنی ہے یا توحید پر۔ اس معاملے میں علم کا فیصلہ مکمل طور پر توحید کے حق میں ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page