Urdu book · کامیاب خاندانی زندگی

کامیاب خاندانی زندگی

Urdu book, p. 25

By Maulana Wahiduddin Khan

دنیا میں اگر صرف عورتیں ہو اور کوئی مرد وہاں موجود نہ ہو۔ اسی طرح اگر ایسا ہو کہ صرف مرد ہوں اور کوئی عورت موجود نہ ہو۔ ایک ایسی دنیا میں بظاہر زندگی ہوگی، مگر وہ خوشیوں سے خالی ہوگی۔ ایسی دنیا میں ہر طرف ایک ایسی کمی کا احساس چھایا رہے گا جو کبھی اور کسی حال میں ختم نہ ہوگا۔ صرف مردوں کی دنیا بھی ایک بے معنی دنیا ہے، اور صرف عورتوں کی دنیا بھی ایک بے معنی دنیا۔ موجودہ دنیا اس لیے ایک بامعنی دنیا ہے کہ یہاں عورت اور مرد دونوں موجود ہیں۔ عورت اور مرد اگراس حقیقت پر غور کریں تو انہیں اس سے بھی زیادہ خوشی حاصل ہوگی جو کسی سائنس داں کو ایک نئی چیز کی دریافت سے حاصل ہوتی ہے۔ ایک دوسرے کے خلاف شکایت کی بات ان کو آخری حد تک بے معنی دکھائی دینے لگے۔ حقیقت یہ ہے کہ عورت اور مرد دونوں تخلیق کا شاہ کار ہیں۔ نکاح کا مطلب دو تخلیقی شاہ کاروں کی یک جائی ہے۔ اس سے بڑا واقعہ پوری معلوم کائنات میں کوئی دوسرا نہیں۔ زوجین کا تعلق انسان کے خالق نے انسان کو زوجین (pair) کی صورت میں پیدا کیا ہے ۔ دونوں ایک دوسرے کا نصف ثانی (counterpart) ہیں ۔ دونوں شادی شدہ زندگی کی صورت میں مل کر تخلیقی منصوبہ کو پورا کریں ۔ خالق کا منصوبہ یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کا لگ (cog) بن کر زندگی کا سفر کامیابی کے ساتھ طے کریں ۔ دونوں ایک دوسرے کی تکمیلی حصہ (complement) بنیں۔ اس حقیقت کو قرآن کی ایک آیت میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: ﴿وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجاً لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ﴾ (30:21)۔ یعنی اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page