Urdu book · کامیاب خاندانی زندگی

کامیاب خاندانی زندگی

Urdu book, p. 27

By Maulana Wahiduddin Khan

کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ دونوں اپنے لیے ایک انٹلکچول پارٹنر پالیں ۔ اور دونوں باہمی تعاون سے اپنے آپ کو فکری اعتبار سے زیادہ ارتقایافتہ انسان بنائیں ۔ یہ بلاشبہ زندگی کا ایک اہم اصول ہے ۔ لیکن اس نادر موقع سے فائدہ اٹھانا دونوں کے لیے اسی وقت ممکن ہے جب کہ دونوں اس امکان سے باخبر ہوں ، اور دونوں اپنے آپ کو اس باہمی استفادے کے لیے تیار رکھیں ۔ اس معاملہ کی ایک اہم شرط یہ ہے کہ دونوں کے درمیان کھلا تبادلہ خیال (open exchange) ہو ، اور تبادلۂ خیال کے لیے ہمیشہ اعلیٰ موضوعات کو اختیار کیا جائے ۔ قرآن میں زوجین کے باہمی تعلق کو ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے : مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَىٰ بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ (3:195)۔ یعنی خواہ وہ مرد ہو یا عورت ، تم سب ایک دوسرے سے ہو : Man or woman, you are members one of another. عورت اور مرد دونوں بلاشبہ ایک دوسرے کے لیے بہترین پارٹنر ہیں۔ لیکن یہ بات امکان کے اعتبار سے ہے۔ دونوں کے لیے پھر بھی یہ کام باقی رہتا ہے کہ وہ حسن تدبیر سے اس امکان کو واقعہ بنائیں ۔ وہ عملاً اپنے آپ کو اس پارٹنرشپ کا اہل ثابت کریں ۔ انٹلکچول پارٹنر انسان جب پیدا ہوتا ہے تو وہ خام لوہا (ore) کی مانند ہوتا ہے ۔ یہ فطرت کی طرف سے پیدا شدہ انسان ہے ۔ اس کے بعد سارا کام انسان کو خود کرنا ہے فطرت ، خام لوہا پیدا کرتی ہے ۔ اس کے بعد اس کو اسٹیل کی صورت میں کنورٹ کرنا یا اس کو مشین بنانا ، انسان کا اپنا کام ہے ۔ خود سازی کے اس فطری عمل میں سب سے زیادہ اہمیت ذہنی ترقی (intellectual develoment) کی ہوتی ہے ۔ اپنی شخصیت بنانے کے سلسلے میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page