Urdu book · کامیاب خاندانی زندگی

کامیاب خاندانی زندگی

Urdu book, p. 31

By Maulana Wahiduddin Khan

اختلانی پہلو سامنے آتے ہیں۔ یہ اختلانی پہلو نارمل تبادلہ خیال میں رخنہ ڈالنے کا باعث بن جاتے ہیں۔ ایسے موقع پر بار بار ایسا ہوتا ہے کہ ایک کی رائے دوسرے کی رائے سے ٹکرانے لگتی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ مرد کے ساتھ ایگو کلیشن (ego clash) اور عورت کے ساتھ ایموشنل کلیش (emotional clash) کی نوبت آ جاتی ہے۔ ایسے موقع پر اگر ٹکراؤ کو باقی رکھا جائے تو گفتگو کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے۔ ایسی حالت میں گفتگو کو معتدل انداز میں باقی رکھنے کی صرف ایک صورت ہے، اور وہ یہ کہ گفتگو کا ایک فریق یک طرفہ طور پر صبرانہ روش اختیار کر کے کے ڈیڈ لاک کو ختم کر دے اور بدستور معتدل انداز میں تبادلہ خیال کو جاری رکھے۔ ذریعہ سکون قرآن میں ارشاد ہوا ہے: خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا (30:21)۔ یعنی خدا نے تمہاری جنس سے تمہارے لیے جوڑے پیدا کیے، تا کہ تم ان سے سکون حاصل کرو۔ اس آیت میں سکون سے مراد صرف معروف ازدواجی سکون نہیں ہے، بلکہ اس سے مراد زیادہ برتر سکون ہے۔ اس کا مطلب ہے ۔ زندگی کا رول ادا کرنے کے لیے ایک پرسکون پارٹنر حاصل کرنا: To find a peaceful partner for playing a greater role in life. اس دنیا میں کوئی بڑا کام صرف اجتماعی کوشش کے ذریعہ ممکن ہے۔ اکیلا ایک آدمی کوئی بڑا کام نہیں کر سکتا۔ اس اجتماع کی پہلی اور فطری صورت نکاح کے ذریعہ ایک عورت اور ایک مرد کا باہم اکٹھا ہونا ہے۔ دو روحوں کا یہ اجتماع سب سے زیادہ کامیاب اجتماع ہے۔ یہ واحد اجتماع ہے جس میں طرفین قلبی سکون اور کامل اعتماد کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ بنتے ہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page